السلام علیکم !ہماری تین منزلہ مسجد ہے جس کے تہہ خانے میں مسجد وضع ہے اور ہم تہہ خانے ہی میں نماز پڑھتے ہیں، مگر اب سردی کی وجہ سےنماز مسجد کی تیسری منزل میں پڑھی جاتی تھی جس کے اوپر لنیڑ یا چھت وغیرہ نہیں تو ایک صاحب نے فرمایا کہ یہاں نماز صحیح نہیں آپ حضرات راہ نمائی فرمائیں ۔
واضح ہو کہ بلا ضرورت مسجد کی چھت پر نماز پڑھنے کو فقہاء کرام رحمہم اللہ تعالی نے مکروہ لکھا ہے، اس لیے اگر جگہ کی تنگی یا کوئی نا قابل برداشت تکلیف نہ ہو تو مسجد کو خالی چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہیے ، تاہم اگر چھت پرنماز ادا کی گئی تو نماز ادا ہو جائے گی۔
كما في الشامية: قال الزيلغي: ولهذا يصح الإقتداء من على سطح المسجد بمن فيه(656/1)
وفی المبسوط للسرخسي: وإذا صلى فوق المسجد مقتديا بالإمام أجزأه - ( 210/1)