احکام نماز

امام کی قراءت شروع کرنے کے بعد شریک ہونے والا مقتدی ثناء پڑھے گا ؟

فتوی نمبر :
64977
| تاریخ :
2023-06-01
عبادات / نماز / احکام نماز

امام کی قراءت شروع کرنے کے بعد شریک ہونے والا مقتدی ثناء پڑھے گا ؟

سوال:- اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں امام کے ساتھ شریک ہوا ایسے وقت میں جبکہ امام قرات شروع کر چکا تھا تو وہ ثنا پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز میں امام اگر قرات شروع کرچکاہو اور اس دوران کوئی جماعت میں شریک ہوجائے تو وہ خاموش رہ کر امام کی قرات سنے،امام کی قراءت کے دوران ثناء نہ پڑھے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64977کی تصدیق کریں
1     851
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات