احکام نماز

پہلی رکعت کے علاوہ باقی رکعتیں بیٹھ کر ادا کرنا

فتوی نمبر :
65358
| تاریخ :
2017-11-15
عبادات / نماز / احکام نماز

پہلی رکعت کے علاوہ باقی رکعتیں بیٹھ کر ادا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گھر کی مستورات اکثر وبیشتر پہلی رکعت قیام کے ساتھ اور بقیہ رکعتیں بیٹھ کر پڑھتی ہیں ، ہمارے سمجھانے پر وہ تھکن، درد اور کمزوری کے علاوہ گھریلو کام کاج وغیرہ جیسی وجوہات بیان کرتی ہیں ، کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ ایسا کرنے سے نماز کی صحت پر اثر پڑے گا یا نہیں ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فرض، واجب نمازوں میں قیام فرض ہے اور بلاعذر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی، اس لۓ سائل کے گھر کی خواتین کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کا اہتمام لازم ہے، البتہ دیگر تمام نفل اورسنت نمازیں بیٹھ کر پڑھنا بلاکراہت جائز ہے خواہ عذر ہو یا نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

في التاتارخانية: المريض اذا قدر على الصلاة قائما بركوع وسجود فانه یصلى المكتوبة قائما برکوع وسجود فلايجزيه غير ذلك اھ (۱/ ۱۷۰ ) ۔
وفي حاشية الطحطاوي: يجوز النفل مع القدرة على القيام ولكن له نصف أجر القائم لقوله عليه السلام من صلى قائما فھو أفضل ومن صلى قاعدا فله نصف أجر القائم اھ ( ص: ۴۰۳ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65358کی تصدیق کریں
0     1169
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات