احکام نماز

نفل نماز توڑ نے سے اس کے اعادہ کا حکم

فتوی نمبر :
65440
| تاریخ :
2023-06-18
عبادات / نماز / احکام نماز

نفل نماز توڑ نے سے اس کے اعادہ کا حکم

السلام علیکم!
(١) اگر اشراق کی نماز جان بوجھ کر توڑ دی، تو کیا وقت گزر جانے کے بعد اشراق کا اعادہ واجب ہیں؟ اور اگر کوئی بھی نفل نماز پڑھ رہے ہوں اور جان بوجھ کر نماز توڑ دی تو کیا اس کا اعادہ بھی واجب ہے؟
(٢) غول، عفریت ، الجن, مؤکل وغیرہ ان جنات یا ماورائی مخلوق کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔
براہِ کرم جواب جلد از جلد ارسال فرمائیں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نفل نماز توڑنےسے اس کا اعادہ واجب ہوتاہے ، لہذا اگر کوئی اشراق کے نفل یا کوئی اور نفل نماز توڑدے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اعادہ کرے ،جبکہ بلاضرورت اس طرح نماز توڑنا گناہ ہے ،جس سے اجتناب کرنا چاہیئے ،جبکہ جنات سے متعلق معلومات کیلئے علامہ سیوطی کی کتاب ہے ،جس کا اردو ترجمہ بھی ہوا ہے،کتاب کا نام "تاریخ جنات و شیاطین"اس کا مطالعہ کریں،فائدہ ہوگا-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65440کی تصدیق کریں
1     970
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات