سلام پینٹ موڑ کر نماز پڑھتا ہے کیا اس کی نماز ہو جائےگی یا نہیں؟ یا شلوار اوپر موڑ کر نماز پڑھنا ہے، کیا اس حالت میں نماز ہو جاتی ہے؟ اور اگر اوپر نہیں کرتا ہے تو کیا ہو جائےگی؟ دلیل سے جواب عنایت فرما دیں۔
نماز تو بہر دو صورت ادا ہو جائےگی، البتہ ٹخنے ننگے ہونے کی صورت میں بلا کراہت اور دوسری صورت میں کراہت کے ساتھ ادا ہو جائے گی، اس لیے مردوں کو عام حالات میں بھی اور دورانِ نماز خصوصاً اپنے ٹخنے کھل ےرکھنے کا اہتمام چاہیئے۔
ففی صحيح مسلم: عن أبي ذر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم» قال: فقرأها رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاث مرارا، قال أبو ذر: خابوا وخسروا، من هم يا رسول الله؟ قال: «المسبل، والمنان، والمنفق سلعته بالحلف الكاذب» اھ (1/ 102) واللہ أعلم بالصواب!