احکام نماز

نمازی کے آگے سے اٹھنےکا حکم

فتوی نمبر :
67156
| تاریخ :
2023-08-21
عبادات / نماز / احکام نماز

نمازی کے آگے سے اٹھنےکا حکم

السلام علیکم!
١)مفتی صاحب اگر کو ئی خاتون نماز ادا کر رہی ہو ، دوسری اسی کے پیچھے آ کر اپنی نماز پڑھنے لگ جائے ، تو کیا پہلی خاتون کے لئے ضروری ہے کہ ،جب تک دوسری خاتون سلام نہ پھیر لے پہلی اپنی نماز کی جگہ نہ چھوڑے ،جبکہ مصروفیت کے باعث دوسری خاتون کے سلام پھیرنے کا انتظار کرنا مشکل ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پچھلی صف میں نماز پڑھنے والی خاتون کے اگر دائیں یا بائیں جانب جگہ خالی ہو ، تو اگلی صف والی خاتون اس کے دائیں یا بائیں جانب سے گزرسکتی ہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67156کی تصدیق کریں
0     584
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات