ترجمہ:السلام علیکم
مسئلہ یہ ہے کہ ایک " بی بی اے" سٹوڈنٹ نے ایک یونیورسٹی سے کم "CGPA "کے ساتھ فراغت حاصل کی، اب وہ زیادہ " CGPA " کے ساتھ دوسری یونیورسٹی سے وہی ڈگری حاصل کرنا چاہتا ہے، اور یہ دوسری یونیورسٹی اسے پورے چار سالہ ٹیوشن فیس کے عوض ، بغیر کسی قسم کے امتحان لیےاس کے لئے ڈگری جاری کرنے کے لۓ تیار ہے، میرا ایک دوست بطور " بروکر " کے , یونیورسٹی سے سٹوڈنٹ مہیا کرنے کے لئے " کمیشن " وصول کرے گا ، یہاں سوال یہ ہے کہ اسلامی فنانس اور اخلاقیات میں مذکور کمیشن فیس حلال (جائز) یا حرام (ناجائز)ہے؟جزاک اللہ خیراً
واضح ہو کہ ڈگری(سند)کی حیثیت ایک شہادت(گواہی) کی ہے، جو متعلقہ ادارے سے اس طالبِ علم کی علمی استعداد کو امتحان کے ذریعہ معلوم کرنے کے بعد اس کے حاصل کردہ نمبرات کے ساتھ جاری کی جاتی ہے،لہٰذا مذکور یو نیو رسٹی کا , اس طالبِ علم کا امتحان لیے بغیر محض فیس جمع کرانے پر فرضی نمبرات درج کرکے ڈگری جاری کرنا غلط بیانی اور دھوکہ دہی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، چنانچہ کسی بھی ناجائز کام میں معاونت کر کے اجرت حاصل کرنا بھی جائز نہیں، اس لئے سائل کے مذکور دوست پر لازم ہے کہ اس طرح غیر شرعی اور غیر قانونی کاموں میں معاونت کرنےاور اس پر اجرت لینے سے اجتناب کرے۔
کما فی تفسير الطبري : و قوله : ] و لا تعاونوا على الإثم و العدوان [ ( المائدۃ : ٢ ) يعني : و لا يعن بعضكم بعضا على الإثم ، يعني : على ترك ما أمركم الله بفعله اھ (8/52)۔
و فی صحيح البخاري : عن أنس قال : سئل النبي ﷺ عن الكبائر قال: ( الإشراك بالله ، و عقوق الوالدين ، و قتل النفس ، و شهادة الزور ) ۔ (2/939)۔
و فی مرقاة المفاتيح : « من غشنا فليس منا ، و المكر و الخداع في النار ۔ » روى أحمد و الترمذي ۔ (6/2300)۔
و فی المحيط البرهاني : و الإجارة على المعصية باطلة اھ (7/482)۔
بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0