کیا سجدے میں جاتے وقت گھٹنوں سے پہلے ہاتھ رکھنے چاہیۓ؟
مذہبِ احناف کے مطابق سجدے میں جاتے ہوئے پہلے زمین پر وہ عضو رکھا جائے جو زمین کےزیادہ قریب ہے یعنی گھٹنے اور پھر ہاتھ رکھے جائیں، جس پر دلیل حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے وہ اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے (زمین پر ) رکھتے تھے۔ علماء کی ایک بڑی جماعت (جن میں امام شافعی و امام احمد بھی شامل ہیں) نے اسی روایت کو راجح قرار دیا ہے، اور اس پر عمل کیا ہے۔