جھوٹ اور فریب

بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

فتوی نمبر :
69197
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

میرے شوہر پیرالائز ہیں ، وہ خود سے کوئی کام نہیں کر سکتے ان کا بیٹا ان کا بزنس میں ہاتھ بٹاتا تھا اور ان کی تنخواہ مقرر تھی ، معذوری کے باعث میرے شوہر بینک وغیرہ نہیں جا سکتے تھے اور نہ ہی پیسے وغیرہ ٹرانسفر کر سکتے تھے ، تو یہ سارے کام میرا بیٹا کرتا تھا ، بیٹے نے ان ہزبینڈ کے اکاؤنٹ سے ان کو بتائے بغیر خود ہی پیسے نکال کر ، اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے شروع کر دیے ، وہ وہاں سے خود ہی پیسے نکال کر اپنے باپ کو بتائے بغیر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتا اور پھر غلط رسیدیں اور جھوٹی بینک کی اکاؤنٹ کی رسیدیں بنا کے ان کو دے دیتا ، یہ والا سلسلہ دو تین سال چلتا رہا اور وہ اسی طرح سے رقم ان کو بتائے بغیر وہاں سے لے کر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے اپنے بیوی بچوں کے اوپر خرچ کرتا رہا ، جب والد صاحب کو پتہ چلا کہ یہ میرے ساتھ اس طریقے سے کرتا رہا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ وراثت میں سے جو بھی تقسیم ہوگی میرے مرنے کے بعد ، اس کے اندر سے جو پیسے آپ نے اس طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں لیے ہیں وہ کاٹ لیے جائیں گے ، تو بیٹے سے ایک اسٹام پیپر پر ہم نے سائن لئے ہیں کہ وراثت میں سے وہ والا حصہ اس کا کٹ کے پھر اس کو باقی دیا جائے گا ، باپ نے اس کو معاف تو کر دیا لیکن بیٹے نے خود سے ابھی تک معافی نہیں مانگی اور نہ ہی شرمندگی کا اظہار کیا ، اب مسئلہ یہ ہےکیا بیٹے کو معاف کرنے کےبعد گناہ ہے ، دنیا و آخرت میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِمسئولہ میں سائلہ کے بیٹے کا والد کے علم میں لائے بغیر ، اسے جھوٹی رسیدیں دکھاکر ، ان کے اکاؤنٹ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا اور اسے اپنے استعمال میں لاناجھوٹ اور دھوکہ د ہی جیسے امور پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں تھا ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہگار ہوا ہے ، اور اس پر اسے اپنے والد سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنا ، اور مذکور ناجائز طریقہ سے حاصل کردہ رقم لوٹانی لازم تھی ، چنانچہ جب غلط طریقہ سے حاصل کردہ رقم کا تخمینہ لگاکر باقاعدہ ایک ایگریمنٹ کے ذریعے ، یہ رقم اس کی وراثت سے منہا کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ، اور مذکور بیٹا بھی اس پر آمادہ ہے ، اور اس کے بعد والد نے بھی بیٹے کے معافی مانگے بغیر اسے اس غلط حرکت پر معاف کر دیا ہے ، تو ایسی صورت میں اپنے والد کو ایذاء رسانی اور دھوکہ دہی کی وجہ سے کوئی گناہ تو باقی نہیں ، لیکن مذکور رقم لوٹائے بغیر آخرت میں سبکدوشی ممکن نہ ہو سکے گی، لہذا بیٹے کے ذمہ طے شدہ معاہدہ کی پاسداری لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه الخ . (كتاب الغصب ، ج 6 ، ص 200 ، ط : سعيد ) -
و فيه أيضا : ( و يجب رد عين المغصوب) (إلى قوله) ( و يبرأ بردها و لو بغير علم المالك) في البزازية غصب دراهم إنسان من كيسه ثم ردها فيه بلا علمه برئ ، و كذا لو سلمه إليه بجهة أخرى كهبة أو إيداع أو شراء الخ . (كتاب الغصب ، ج 6 ، ص 182 ، ط : سعيد ) -
و في رد المحتار : تحت ( قوله إلا في مسائل ) الأولى : يجوز للولد و الوالد الشراء من مال المريض ما يحتاج إليه المريض بلا إذنه و لا يجوز في المتاع الخ ( مطلب فيما يجوز من التصرف بمال الغير بدون إذن صريح ، ج 6 ، ص 200 ، ط : سعيد ) -
و فيه أيضا : تحت ( قوله و يجب رد عين المغصوب ) لقوله عليه الصلاة و السلم : لايحل لأحد أن يأخذ مال أخيه لا عبا ولا جادا وإن أخذه فليرده عليه زيلعي و ظاهره أن رد العين هو الواجب الأصلى ، و هو الصحيح الخ. ( مطلب في رد المغصوب المال و فيما لو أبى المالك قبوله ، ج 6 ، ص 182 ، ط : سعيد ) - واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69197کی تصدیق کریں
0     808
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات