السلام علیکم،مفتیان کرام سے میرا مودبانہ سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے نماز میں سورہ فاتحہ میں"اياك نعبد وإياك نستعين "غلطی سے چھوڑ کر "اهدنا الصراط المستقيم "پڑھ لیا،پھر یاد آنے پر اس نے دوبارہ سورہ فاتحہ شروع سے پڑھ لیا،اب اس کی نماز میں کوئی کمی تو واقع نہیں ہوئی ہے؟اس نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔
صورت مسؤلہ میں مذکور شخص کے ذمہ سجدہ سہو لازم تھا،لیکن اگر اس نے سجدہ سہو نہ کیا ہو تو نماز کا وقت گزرنے سے قبل تک اس کے ذمہ اس کا نماز کااعادہ لازم تھا،تاہم اگر اس نے نماز کا اعادہ نہ کیا ہو تو نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوچکی ہے،البتہ اسے اپنی اس غلطی پر توبہ واستغفار لازم ہے،اور اگر اس نماز کا اعادہ کیا جائے تو بہتر اور افضل ہے۔