احکام نماز

قضاء نماز پڑھنے سے پہلے وقتی نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
71613
| تاریخ :
2024-03-11
عبادات / نماز / احکام نماز

قضاء نماز پڑھنے سے پہلے وقتی نماز پڑھنا

السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ میں صاحبِ ترتیب نہیں ہوں ، میری بہت ساری قضاء نمازیں باقی ہیں اور اس صورت میں میری فجر کی نماز قضاء ہوجاتی ہے اور میں اس کی قضاء کئے بغیر ظہر کی نماز پڑھ لیتا ہوں تو کیا میری ظہر کی نماز ادا ہوجائے گی ؟ یا پھر سے پڑھنی پڑے گی اگر پھر سے پڑھنی پڑے گی تو اب تک جو فوت شدہ نماز کی قضاء کئے بغیر وقتی نماز پڑھی ہے کیا وہ واپس پڑھنی پڑے گی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر صاحب ترتیب نہ ہو اور فجر کی قضاء کئے بغیر ظہر کی وقتی نماز پڑھ لے تو سائل کی ظہر کی نماز درست ادا ہوجائے گی ، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ، تاہم سائل کے ذمہ جو نمازیں باقی ہیں اسے جلد از جلد ان نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحرالرائق : والقضاء فرض في الفرض واجب في الواجب سنة في السنة ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة وقت طلوع الشمس ووقت الزوال ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات لما مر في محله اھ۔ ( ج۲، ص۸۶ ، کتاب الصلوۃ ، باب قضاء الفوائت ،ط۔دارالکتاب )۔
و فی رد المحتار : (قوله أو فاتت ست) يعني لا يلزم الترتيب بين الفائتة والوقتية ولا بين الفوائت إذا كانت الفوائت ستا، كذا في النهر.الخ (ج۲، ص۶۸ ، کتاب الصلوۃ ،باب قضاء الفوائت ، ط۔ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71613کی تصدیق کریں
0     656
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات