گھر میں بیت الخلاء کے گندگی کیلئے زمین کھودا جائے ،تو کیا اس کے اوپر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ یعنی گھڑا کھودا جائے۔
واضح ہو کہ جس جگہ نماز پڑھی جائے، اگر اس زمین کا ظاہری حصہ نجس نہ ہو تو اس پر نماز درست ہے، اگر چہ زمین کے نیچے سیوریج کی لائن گذر رہی ہو،لہذا صورت مسؤلہ میں زمین کے اس پاک حصہ پر نماز پڑھنا درست ہے، جس کے نیچے سیوریج لائن موجود ہو، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی رد المحتار: تحت (قوله ومكانه) فلا تمنع النجاسة في طرف البساط ولو صغيرا في الأصح، ولو كان رقيقا وبسطه على موضع نجس، إن صلح ساترا للعورة تجوز الصلاة كما في البحر عن الخلاصة. وفي القنية: لو صلى على زجاج يصف ما تحته قالوا جميعا يجوز. اهـ (ج1، ص 403، ط: سعید)۔
وفی الدر المختار: (وصلاته على مصلى مضرب نجس البطانة) بخلاف غير مضرب ومبسوط على نجس إن لم يظهر لون أو ريح اھ (ج1، ص 626، ط: سعید)۔