نان و نفقہ

استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

فتوی نمبر :
72930
| تاریخ :
2024-05-04
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!میرے شوہر حیثیت ہونے کے باوجود مجھے خرچہ نہیں دیتے ضرورت کی اشیاء تک لاکر نہیں دیتے مجبور ہوکر نوکری کر رہی ہوں ، سوال یہ ہے کہ ایسے شوہر کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے ، اور ایسے شوہر جو جان بوجھ کر تنگ کررہے ہیں ان کے ساتھ اللہ کیا معاملہ کرے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو، تو سائلہ کے شوہر کا باوجود قدرت و استطاعت کے سائلہ کے ضروری اخراجات پورے نہ کرنا اور جان بوجھ کر سائلہ کو پریشان کر کے نوکری کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور بیوی کی حق تلفی پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام عمل ہے، جس کی وجہ سے سائلہ کا شوہر گناہ گار ہورہا ہے، اس پر لازم ہیکہ اپنے مذکور طرز عمل سے باز آکر بیوی کے حقوق پورے کرکے گھر بسانے کی کوشش کرے، بصورت دیگر سائلہ کو اپنے حق کی وصولی کے لئے قانونی چارہ جوئی یا بذریعہ خلع وطلاق شوہر سے علیحدگی حاصل کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح،(الی قولہ) (على زوجها) ؛ لأنها جزاء الاحتباس، وكل محبوس لمنفعة غيره يلزمه نفقته الخ (ج3 ص572 باب النفقۃ ط سعید)۔
وفیہ ایضاً: (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو؛ لأنها أصل الولد الخ (ج3 ص572 باب النفقۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72930کی تصدیق کریں
0     1394
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عورت کا اپنے گھر عدت گزارنے کی صورت میں خرچہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعد بچوں کا خرچہ کس کے ذمہ ہوگا ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات