کاروبار

کاروبار میں اختلاف کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
73373
| تاریخ :
2024-05-24
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کاروبار میں اختلاف کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ بندہ اوورسیز ایمپلائمنٹ/ عمرہ سروسز کا کاروبار کرتا ہے،اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ویزے کسی اور پارٹی سے لے کر تیسری پارٹی کو دیتا ہوں اس مسئلے میں احوال یہ ہیں بندہ نے دوسری پارٹی سے ویزے لے کر تیسری پارٹی کو دینے تھے تیسری پارٹی نے وائس میسج کے ذریعے یہ اقرار کیا تھا کہ ہر E نمبر کے عوض طے شدہ معاوضہ کی آدھی رقم بطور ایڈوانس ادا کی جائے گی ۔بندہ اور دوسری پارٹی کے مابین یہ وائس میسج پر معاہدہ ہوا اور کام شروع کر دیاپہلے E نمبر پر دوسری پارٹی نے ایک لاکھ 30 ہزار روپیہ جو کہ ویزے کی نصف تھی ادا کر دی اس کے بعد دوسری پارٹی نے ہر ای نمبر کے عوض نصف رقم ادا نہیں کی کبھی لاکھ کبھی 50 ہزار روپیہ ادا کرتا رہا ،بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود بھی رویہ یہی رہابندہ نے تیسری پارٹی کو قائل کیا کہ ای نمبر نکلواتے رہو دوسری پارٹی انشاء اللہ تعالی رقم ادا کر دے گی ، 12 یا 15 ای نمبر کے بعد دوسری پارٹی کی طرف سے ویزوں کے اجرا اور ٹریولنگ شیڈیول کا مطالبہ ہوا ہے، تیسری پارٹی سے پوچھ کر دوسری پارٹی کو بتایا گیا کے ٹریولنگ 25 نومبر تک ہی ہوگی اور پورا گروپ اکٹھا ہی سفر کرے گا ،دوسری پارٹی کا مطالبہ شروع ہوا ایک ادھ بندے کو ٹریول کروائیں پھر ہم رقم ادا کریں گے اسی اثنا میں کل ای نمبر 21 ہو گئی اور کل رقم جو ادا کی گئی وہ 6 لاکھ بنی جبکہ اصل رقم 28 لاکھ کے قریب بنتی تھی، تیسری پارٹی کا بھی اصرار ہونا شروع ہو گیا کہ بقیہ رقم ادا کریں تاکہ ویزے اجرا کیے جائیں، دوسری پارٹی ضد کرنے لگی کہ کچھ بندوں کو ٹریول کروایا جائے، رقم ادا نہ ہونے کی وجہ سے تیسری پارٹی کا معاہدہ غیر ملکی پارٹی سے کینسل ہو گیا اور انہوں نے ورک آرڈر کینسل کر دیا۔پارٹی نمبر تین اور ورک آرڈر ایشو کرنے والی پارٹی کاآپس کا معاہدہ کیا تھا یہ میں نہیں جانتا جبکہ بندہ کی طرف سے رقم ادا کرنے کی کوئی کوتاہی نہیں ہوئی، ہر رقم وصول کرنے کے بعدر قم ٹرانسفر ہوتی جو کہ بینک ٹرانسفر میں پانچ لاکھ 75 ہزار اور نقد تین لاکھ 80 ہزاربندہ نے پارٹی نمبر تین کو ادا کیے،ورک آرڈر کینسل کرنے والی پارٹی کابندہ کو کوئی علم نہیں، جبکہ پارٹی نمبر تین ورک آرڈر کینسل ہونے کی وجہ سے دفتر چھوڑ کر غائب ہو گئی ، پارٹی نمبر دو کے غنڈوں نے اپنے ڈاکومنٹس وصول کر لیے اور مجھے اغوا کر کےموبائل کے ذریعے کچھ رقم ٹرانسفر کروا لی جو کہ 40 ہزار ہے ،اس کے بعد مجھے پنڈی سے گجرات ایجنسی جو کہ پارٹی نمبر دو کی ہے پر لے گئے، وہاں پر پارٹی نمبر دو اور اس کے کارندوں نے مجھ سے دو اوپن چیک سائن کروائے جو کہ بعد میں بندہ نے بینک میں سٹاپ پیمنٹ کروا دیے۔
مندرجہ بالا تفصیل بتانے کی وجہ یہ ہے کہ کیا پارٹی نمبر دو نے جو معاہدہ کیا تھا کیا اس کی رو سے وہ ڈیفالٹر ہے یا نہیں؟ اس لیے کہ اس نے آدھی رقم ادا نہیں کی اور میرا کام بھی خراب کروایا، اب وہ مطالبہ کر رہا ہے کہ مجھے پوری رقم واپس کی جائے جبکہ اصل نقصان کروانے والی پارٹی نمبر دو ہی ہے۔
مفتی صاحب شرعی طور پر پارٹی نمبر دو بندہ سے کل رقم کا مطالبہ کر سکتی ہے یا نہیں ؟جب کہ بندہ نے 21 یا 23 E نمبر جاری کروائے،مارکیٹ میں E نمبر اشو کروانے کا مختلف کیٹگری کا مختلف ریٹ ہے، اب میں نے تو رقم ادا کر دی ہوئی ہے کیا میری طرف یہ ضمان بنتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور معاملہ تین فریقوں کے درمیان کا ہے جس میں سائل کے علاوہ دو فریق اور بھی ہیں جن کا موقف سوال میں درج نہیں، لہذا دوسرے فریقوں کا موقف لیے بغیر حتمی حکم تو بیان نہیں کیا جا سکتا البتہ اگر سائل کی حیثیت اس معاملہ میں بروکر کی ہو اور اس کے ذمہ فقط ای نمبر کا اجراء ہو اور اس کے علاوہ باقی امور کی انجام دہی اس کے ذمہ لازم نہ ہو، تو ایسی صورت میں مفوَّضہ ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے وصول کردہ رقم اس کے ذمہ قرض نہیں اور نہ ہی دوسری پارٹی اس سے اس رقم کا مطالبہ کر سکتی ہے اور اس سلسلہ میں ان کاسائل کو ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچار کرنا بھی جائز نہیں بلکہ اس کی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہوئےہیں ، لہذا انہیں اپنے اس غیر شرعی طرز عمل سے بعض آ کر سائل سے اپنی غلطی پر معذرت کرنی چاہئیے اور اگر معاملہ کی نوعیت مختلف ہو تو کسی قریبی دارالافتاء سے رجوع کرکے حقیقی صورتحال بیان کرنے کے بعد حکم شرعی معلوم کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن ابن ماجہ) :عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (لا ‌ضرر ولا ضرار)۔ (كتاب الأحكام، باب من بنى في حقه ما يضر بجاره، ج:2، ص:784، ط: دار إحياء الكتب العربية)۔
وفی السنن الكبرى: (عن أبي حرة الرقاشي، عن عمه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه)۔ (كتاب الغضب،رقم الحدیث: 11545 ،ط: دار الكتب العلمية)
و فی مسند احمد: (حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب)۔ (ج: 36، ص: 504، رقم الحدیث: 22170، ط: مؤسسة الرسالة)۔
وفی فیض القدیر:(لا ضرر) أي لايضر الرجل أخاه فينقصه شيئاً من حقه (ولا ضرار) فعال بكسر أوله أي لايجازي من ضره بإدخال الضرر عليه بل يعفو، فالضرر فعل واحد والضرار فعل اثنين أو الضرر ابتداء الفعل والضرار الجزاء عليه والأول إلحاق مفسدة بالغير مطلقاً والثاني إلحاقها به على وجه المقابلة، أي كل منهما يقصد ضرر صاحبه بغير جهة الاعتداء بالمثل، وقال الحرالي: الضر بالفتح والضم ما يؤلم الظاهر من الجسم وما يتصل بمحسوسه في مقابلة الأذى وهو إيلام النفس وما يتصل بأحوالها وتشعر الضمة في الضر بأنه عن قهر وعلو والفتحة بأنه ما يكون من مماثل أو نحوه اه. وفيه تحريم سائر أنواع الضرر إلا بدليل لأن النكرة في سياق النفي تعم وفيه حذف أصله لا لحوق أو إلحاق أو لا فعل ضرر أو ضرار بأحد في ديننا أي لايجوز شرعاً إلا لموجب خاص۔ (حرف "لا"،ج: 6،ص: 431،ط: المكتبة التجارية الكبرى)۔
وفی القواعد والضوابط الفقهية في الضمان المالي: وأما قاعدة (الغرم بالغنم): فإنها وإن جاءت على عكس قاعدة (الخراج بالضمان) - أي الغنم بالغرم - في اللفظ إلا أن المعنى فيهما متفق وقد ذكر العلماء لهذه القاعدة صيغا كلية ونصوصا فقهية أسوقها كما يلی: 1) الغرم بالغنم: نص على هذه الصيغة كل من: أبي سعيد الخادمي وأصحاب مجلة الأحكام العدلية، 2) من كان الشيء له كانت نفقته عليه الخ۔( المبحث الأول: قاعدة: الخراج بالضمان وقاعدة: الغرم بالغنم، المطلب الأول: في صيغ القاعدة، ص: 203، ط: دار كنوز إشبيلية للنشر والتوزيع، السعودية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73373کی تصدیق کریں
0     237
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات