جھوٹ اور فریب

کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

فتوی نمبر :
76616
| تاریخ :
2024-07-15
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین، بیچ اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کہتا ہے میری والدہ کا جنازہ فلاں شخص نے پڑھایا،تو قبر میں پہنچنے پر میرے والد صاحب نے ان کا استقبال کیا (جو خود کئی سال پہلے وفات پا چکے) اور ان کی (یعنی میری والدہ) کی انگلی پکڑ کر جنت میں لے گئے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہر خاوند جنت میں جاتاہے، اور یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنی دنیاوی بیوی کی قبر میں اس کے استقبال کے لیے تشریف لائے، اور اپنی دنیاوی بیوی کو انگلی سے پکڑ کر جنت میں لے جائے، زید کو اپنے والد کی بخشش کا علم کیسے ہوا، کیا ایسا ممکن ہے؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، زید زندہ ہے، اس نے وحی کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ یہ دعویٰ کیاہے کہ اسے اپنے والدین کی برزخی زندگی کا علم خواب کے ذریعے ہوا، زید کے بارے میں شریعت اسلامی کیا حکم جاری کرتی ہے؟ شریعت کے مطابق رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی، والسلام دعاگو احقر العباد۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قبر وآخرت سے متعلق تمام تر امور کا تعلق علم غیب سے ہے ، جو اللہ رب العزت کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے، لہذا اس سے متعلق قرآن وسنت میں جس حد تک تذکرہ ملتا ہے، اسی حدتک اس پر ایمان لانا لازم ہے،اس سے زائد امور پر قیاس آرائیاں کرنا اور اندازے لگانا گمراہی کا سبب ہے،اسلئے زید کا مذکور غیبی امور سے متعلق اتنا بڑا دعوٰی کرنا اور پھر لوگوں میں اسکی تشہیر کرنا قطعاً غلط اور لوگوں میں تشویش اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کا باعث ہے،اس لئے انہیں آئندہ کے لئے اس طرح کے امورسے اجتناب کرنا چاہیئے، اور لوگوں کو بھی چاہیئے کہ اس کی غیر شرعی پیشنگوئیوں اور دعؤوں پر یقین کرنے اور دوسرے لوگوں میں اس کی تشہیر کرنے سے اجتناب کریں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76616کی تصدیق کریں
0     761
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات