پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنا یعنی شیئرز خریدنا اور بیچنا کیسا ہے؟
واضح ہو کہ شیئرز کی خرید و فروخت ، درجِ ِذیل شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جائے تو اس صورت میں یہ بلاشبہ جائز ، اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی جائز اور حلال ہے ، وہ شرائط یہ ہیں :
(۱) جس کمپنی کے شیئرز خریدے جارہے ہیں اس کا اصل کاروبار حلال ہو۔
(۲) اس کمپنی کے کچھ فکسڈ اثاثے (Fixd Assets) بھی وجود میں آچکے ہوں ، یعنی صرف نقد کی شکل میں نہ ہوں ، ورنہ فیس ویلیو (Face Value) کے برابر رقم کے ساتھ ہی خرید و فروخت جائز ہوگی۔
(۳) ماہانہ یا سالانہ نفع کی کوئی خاص رقم یقینی طور پر مقرر نہ ہو ، بلکہ آمدنی سے فیصد کے حساب سے نفع مقرر کیا گیا ہو۔
(۴) نفع و نقصان دونوں میں شراکت ہو۔
(۵) اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے ، تو اس کی سالانہ میٹنگ (A.G.M) میں سود کے خلاف آواز اُٹھائی جائے۔
(۶) جب منافع تقسیم ہوں ، تو دیکھ لیا جائے کہ نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو ، اس کو بلا نیتِ ثواب فقراء و مساکین پر صدقہ کردے۔
کما فی فتح القدیر:قال رسول اﷲ ﷺ لا تبیعن شیئًا حتی تقبضہ۔(6/137 فصل ومن اشتری شیئا مما ینقل باب المرابحہ والتولیہ ط رشیدیہ)۔
وفی الھدایۃ: ومن اشتری شیئا مما ینقل ویحوّل، لم یجز لہ بیعہ حتی یقبضہ لأنہ ﷺ نھی عن بیع ما لم یقبض، ولأن فیہ غرر انفساخ العقد علی اعتبار الھلاک الخ (ج3 ص110 باب المرابحہ والتولیہ ط البشری)۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0