کاروبار

ہیلووین اور کرسمس کی ٹی شرٹ بناکر فروخت کرنا

فتوی نمبر :
78265
| تاریخ :
2024-09-25
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ہیلووین اور کرسمس کی ٹی شرٹ بناکر فروخت کرنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! میرا نام حارث اقبال صدیقی ہے، ہم (Print on Demand) کا بزنس کرتے ہیں جو کہ امریکہ اور لندن میں ہوتا ہے کہ جس چیز کا ٹرینڈ چلتا ہے، اس کی ٹی شرٹ پر پرنٹنگ کرکے ہم آن لائن امریکہ اور لندن کی مارکیٹ پلیس پر فروخت کرتے ہیں۔ ابھی کچھ دنوں بعد انگریزوں کے دو تہوار ہالووین اور کرسمس آرہے ہیں تو میرا سوال یہ تھا کہ کیا ہالووین اور کرسمس کی ٹی شرٹ پرنٹنگ کرکے آن لائن مارکیٹ پلیس پر انگریزوں کو بیچنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غیروں کے تہوار ہالووین اورکرسمس بنیادی طورپرباطل مذہبی عقائداور غیر شرعی رسومات سے جڑےہوئےہیں،اورایسے شعائر یا مذہبی تہواروں کی تعظیم یا ترویج میں معاونت کرنا شرعاًجائز نہیں ۔لہٰذا اگر ٹی شرٹس کی پرنٹنگ کاتعلق ہالووین یاکرسمس کے مذہبی، علامتی یا شعاری ڈیزائنوں (مثلاً صلیب، سینٹا، مذہبی نعرہ، مخصوص تہواری علامتیں وغیرہ) سے ہو،یاان تہواروں کی ترویج و شرکت کا سبب بنتی ہو،تو ایسی ٹی شرٹس پرنٹ کرکے بیچنا جائز نہیں ہوگا، کیونکہ یہ تعاون علی المعصیت کے زمرے میں آتا ہے،جس سے احترازلازم ہے۔البتہ صرف عام ڈیزائن، نیوٹرل آرٹ، غیر مذہبی گرافکس یا ایسی چیزیں جو کسی مذہبی علامت یا شعائر کی ترویج نہ کرتی ہوں، اور وہ صرف موسم، فیشن یا عام استعمال کے طور پر سمجھی جائیں،اوروہ جانداروں کی تصاویرپربھی مشتمل نہ ہوں تو ان ٹی شرٹ کو بیچنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید: (و تعاونوا علی البر و التقویٰ و لا تعاونوا علی الإثم و العدوان و اتقوا اللہ إن اللہ شدید العقاب) الآیۃ۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر: 2)۔
و فی أحکام القرآن للجصاص: و قولہ تعالی (تعاونوا علی البر و التقوی) یقتضی ظاھر إیجاب التعاون علی کل ما کان طاعۃ للہ تعالی لأن البر ھو طاعات اللہ۔ و قولہ تعالی (و لا تعاونوا علی الإثم و العدوان) نھی عن معاونۃ غیرنا علی معاصی اللہ تعالی إلخ۔ (سورۃ المائدۃ، ج 2، ص 303، ط: سہیل اکیڈمی)۔
وفی الدر المختار: (و) جاز تعمیر کنیسۃ و (حمل خمر ذمی) بنفسہ أو دابتہ إلخ۔
و فی الشامیۃ: تحت (قولہ و حمل خمر ذمی) و فی المحیط لا یکرہ بیع الزنانیر من النصرانی و القلنسوۃ من المجوسی لأن ذالک إذلال لھما و بیع المکعب المفضض للرجل إن لیلبسہ لأنہ إعانۃ علی لبس الحرام و إن کان إسکافا أمرہ إنسان أن یتخذ لہ خفا علی زی المجوس أو الفسقۃ أو خیاطا أمرہ أن یتخذ لہ ثوبا علی زی الفساق یکرہ لہ أن یفعل لأنہ سبب التشبہ بالمجوس و الفسقۃ إلخ۔ (کتاب الحظر و الإباحۃ، فصل فی البیوع،ج 6،ص 392 ط: سعید)۔
و فی فقہ البیوع: و منع بعض الفقھاء البیع إن قصد بہ أحد المتعاقدین معصیۃ، و علم الآخر ذالک (إلی قولہ) أما الحنفیۃ، فاظاھر من متونھم: أنھم فرقوا بین ما قامت المعصیۃ بعینہ، فکرھوا بیعہ، کبیع السلاح من أھل الفتنۃ، و بیع أمرد ممن یفجر بہ، و بین ما لم تقم المعصیۃ بعینہ (إلی قولہ) و الذی ظھر لی بفضل اللہ و کرمہ فی الفرق بینھما، ھو: أن ما قامت المعصیۃ بعینہ ھو ما کانت المعصیۃ فی نفس فعل المعین، بحیث لا تنقطع عنہ نسبتھا بفعل ذالک المختار؛ و ذالک بثلاثۃ وجوہ (إلی قولہ) والثانی بتصریح المعصیۃ فی صلب العقد، کمن قال: بعنی ھذا العصیر لأتخذہ خمرا، فقال بعتہ، أو آجر لی بیتک لأبیع فیہ الخمر، فقال: آجرتہ، فإنہ بھذا التصریح تضمن العقد نفسہ معصیۃ، مع قطع النظر عما یحدث بعد ذالک من اتخاذہ خمرا، وبیع الخمر فیہ(إلی قولہ) ففی جمیع ھذہ الصور قامت المعصیۃ بعین ھذا العقد، و العاقدان کلھما آثم بنفس العقد، سواء استعمل بعد ذالک فی المعصیۃ أم لا، و سواء استعملھا علی ھذہ الحالۃ، أو بعد استحداث صنعۃ فیہ، فإن استعملھا فی المعصیۃ، کان ذالک إثما آخر علی الفاعل خاصۃ۔ و لک أن ترجع الوجوہ الثلاثۃ إلی وجہ واحد، و ھو القصد و النیۃ، فإن القصد فی الوجہ الأول موجود صراحۃ، و فی الثانی و الثالث حکماً و معنیً إلخ۔ (الباب فی أحکام المتعلقۃبالمتعاقدین، ج 1، ص 180۔182، ط: البشری)۔
و فیہ أیضاً: فالقسم الأول: ما وضع لغرض محظور، و مادتہ مباحۃ، فلا یستعمل فی مباح إلا بتکلف، أو إحداث تغییر فیہ، و ذکر فیہ الفقھاء آلات الملاھی المحظورۃ، و یقصدون بھا آلات الموسیقی الممنوعۃ فی المذاھب الأربعۃ (إلی قولہ) أما الحنفیۃ و الشافعیۃ، فبیع ھذہ الآلات صحیح منعقد عندھم، لأنہ یمکن استعمالھا فی مباح، و لو بعد تغییرھا، و لکن یکرہ البیع فی حالتھا الموجودۃ، قال الکاسانی رحمہ اللہ تعالی: و یجوز بیع آلات الملاھی من البربط، و الطبل، و المزمار، و الدف، و نحو ذالک عند أبی حنیفۃ، لکنہ یکرہ، و عند أبی یوسف و محمد لا ینعقد بیع ھذہ الأشیاء، لأنھا آلات معدۃ للتلھی بھا، موضوعۃ للفسق و الفساد، فلا تکون أموالا، فلا یجوز بیعھا۔ و لأبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی أنہ یمکن الانتفاع بھا شرعا من جھۃ أخرای؛ بأن تجعل ظروفا لأشیاء و نحو ذالک من المصالح، فلا تخرج عن کونھا أموالا۔ و الظاھر أن الکراھۃ التی ذکرھا الحنفیۃ فی بیعھا قبل فصلھا تحریمیۃ (إلی قولہ) و مقتضاہ أن لا یطیب الثمن للبائع (إلی قولہ) أما الجمھور، فلا فرق عندھم بین المجسدۃ و غیر المجسدۃ فی عدم الجواز؛ فبیع الصور غیر المجسدۃ ممنوع فی مذھب الجمھور (إلی قولہ) و إن کان الثوب أو القرطاس ینتفع بہ بعد محو الصورۃ، فحکمہ ما ذکرناہ فی آلات الملاھی من انعقاد البیع مع الکراھۃ عند الحنفیۃ و الشافعیۃ إلخ۔ (الباب فی أحکام المبیع و الثمن و ما یشترط فیھما لجواز البیع، بیع ما لا یتمحض لمحظور، ج 1، ص 305۔309، ط: البشریٰ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78265کی تصدیق کریں
0     267
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات