کاروبار

عورت کا عدت کے دوران دکان سے سامان لانے گھر سے نکلنے کا حکم

فتوی نمبر :
80255
| تاریخ :
2024-12-29
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

عورت کا عدت کے دوران دکان سے سامان لانے گھر سے نکلنے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! بصد تکریم اپنے گراں قدر و معزز علماء ِ کرام و مفتیانِ عظام سے بحالت ِ مجبوری دورانِ عدت گھر سے کام کاج کے سلسلے میں نکلنے نے کے حوالے سے فتویٰ مطلوب ہے،
صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ شادی کو عرصہ چودہ سال ہو چکے ( اولاد بھی نہیں ) انتہائی مجبوری کی بناء پر دو سالوں سے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہوں، کیونکہ کسی صورت نباہ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں اچھے کی امید رکھ کر مزید وقت دے سکتی ہوں ، پہلے پہل تو وہ علیحدہ نہ کرنے پر بضد تھے، اب آمادہ ہو چکے ہیں، اور کاغذات تیار کر لئے ہیں، لیکن مسئلہ یہ آرہا کہ میں گذر بسر اور ضروریاتِ زندگی کیلئے آن لائن سیلنگ کا کام کرتی ہوں، جس کیلئے مجھے ہفتے میں دو سے تین چکر مارکیٹ و غیرہ کے لگانے پڑتے ہیں،
حالات تنگ ہیں ، اور اپنا کام بھی گذر بسر کی حد تک ہے، ایسا ممکن نہیں ہو کہ کسی سے قرض وغیرہ لیک عدّت میں گذارہ کر سکیں اور بعد میں ادائیگی کر دیں، اور دوسری بات کہ کام کی ترتیب بنی ہوئی ہے، کسٹمر جڑے ہوئے ہیں، دورانِ عدّت چھوڑ دوں تو سب منتشر ہونے کا عین امکان ہے، کیا اس صورتِ حال میں ضرورتاً صرف کام کاج کے حوالے سے گھر سے نکلنے کی گنجائش ہوگی ؟ اور کوئی ایسی صورت بھی نہیں بن سکتی کہ کسی اور کے ذریعہ سے کام کروا سکوں، میں آرڈر پک کرتی ہوں، اور سامان اکٹھے جاکر لاتی ہوں اور پوسٹ کر دیتی ہوں، رائڈر ہائر کروں تو رائڈر ایک شاپ سے آرڈر لاکر دیگا، ہر شاپ اور ہر چیز کیلئے الگ الگ رائڈر کرنا ممکن نہیں ، پھر بچت نہیں ہو سکتی، آپ سے صورتِ مسئولہ میں رہنمائی مطلوب ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دورانِ عدّت مطلقہ بیوی کا نان و نفقہ شرعاً شوہر کے ذمہ لازم ہو تا ہے، لہذا اگر سائلہ کو طلاق ہو جائے اور شوہر عدّت کے ایام کا نان و نفقہ دینے کیلئے آمادہ ہو ، تو ایسی صورت میں شرعاً سائلہ کا گھر سے نکلنا جائز نہ ہوگا، جبکہ اس صورت میں آن لائن کار و بار جاری رکھنے اور مستقبل میں گاہک ( کسٹمر ) کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے یہ صورت اختیار کیا جا سکتی ہے کہ سائلہ گھر سے نکلے بغیر موبائل فون وغیرہ کے ذریعہ آرڈر خود پک کرے اور پھر مارکیٹ سے مطلوبہ اشیاء لانے کیلئے اپنے بھائی ، والد وغیرہ سے تعاون حاصل کرے، لیکن اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو اور نہ ہی شوہر عدّت کے ایام کے نان و نفقہ کیلئے آمادہ ہو یا خلع اور طلاق نان و نفقہ نہ دینے کی شرط پر ہوئی ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کا بقدرِ ضرورت گھر سے نکلنے کی گنجائش ہے، تاہم ضرورت پوری ہونے کے فوری بعد گھر لوٹنا لازم اور ضروری ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتاررخانیۃ: المعتدۃ من الطلاق لا تخرج من بیتھا لیلا و نھاراً، فأمّا المتوفّی عنھا زوجھا فلا بأس بأن تخرج فی النھار، و أمّا المطلقۃ فنفقتھا فی مال الزوج، فلا تحتاج إلی الخروج، حتّی لو کانت مختلعۃ علی علی أن لا نفقۃ لھا فقد قیل : یباح لھا الخروج نھاراً لمعاشھا کالمتوفّی عنھا زوجھا، الخ ( کتاب الطلاق، فصل فی العدۃ، ج 5، ص 245، رقم: 7766، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-
و فی الھندیۃ: إن اضطرت إلى الخروج من بيتها بأن خافت سقوط منزلها أو خافت على مالها أو كان المنزل بأجرة و لا تجد ما تؤديه في أجرته في عدة الوفاة فلا بأس عند ذلك، الخ ( كتاب الطلاق، الباب الرابع عشر في الحداد، ج 1، ص 535، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
و فی الشامیہ: قال في الفتح: و الحاصل أن مدار حل خروجها بسبب قيام شغل المعيشة فيتقدر بقدره، فمتى إنقضت حاجتها لا يحل لها بعد ذلك صرف الزمان خارج بيتها، ( کتاب الطلاق، باب العدۃ، فصل فی الحداد، ج 3، ص 536، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80255کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 2
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 4
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات