کاروبار

تیسرے آدمی کا مالک کو قیمت دے کر کسٹمر سے زیادہ پیسے وصول کرنا

فتوی نمبر :
81139
| تاریخ :
2025-02-02
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

تیسرے آدمی کا مالک کو قیمت دے کر کسٹمر سے زیادہ پیسے وصول کرنا

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! میں اپنے کاروبار کے لیے Tabby اور Tamara کے شرعی حکم کے بارے میں استفسار کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں۔ ہم بطور مرچنٹ کام کرتے ہیں اور اپنے صارفین کو مختلف مصنوعات پیش کرتے ہیں۔ حال ہی میں، ہم نے ان "ابھی خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں" خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ دیکھی ہے۔ یہاں یہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے: گاہک کی خریداری: ایک گاہک ہمارے اسٹور سے مصنوعات کا انتخاب کرتا ہے اور Tabby یا Tamara کے ذریعے ادائیگی
کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔ مرچنٹ کی ادائیگی: Tamara/Tabby فوری طور پر ہمیں گاہک کی خریداری کے لیے پوری رقم ادا کرتا ہے۔ گاہک کی واپسی: اس کے بعد صارف ایک مقررہ مدت میں چار قسطوں میں Tamara/Tabby کی ادائیگی کرتا ہے۔ میرا سوال اس لین دین میں بطور تاجر ہماری شمولیت کی اجازت سے متعلق ہے۔ ہمیں Tamara/Tabby سے مکمل ادائیگی پہلے سے موصول ہوتی ہے، اور گاہک کے ساتھ ہمارا لین دین بنیادی طور پر اس وقت مکمل ہوتا ہے۔ ہم گاہک اور Tamara/Tabby کے درمیان بعد کے انتظامات کے بارے میں فکر مند ہیں، خاص طور پر کسی ممکنہ سود یا تاخیر سے ادائیگی کی فیس کے بارے میں جو اس میں شامل ہو سکتی ہے۔ کیا ان کے اور گاہک کے درمیان ممکنہ مالیاتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے Tamara/Tabby سے ہماری ادائیگی کی قبولیت جائز ہے؟ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے کاروباری طریقے اسلامی اصولوں کے مطابق ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل اور گاہک کا معاملہ بوقتِ خرید مکمل ہو جاتا ہو، اور سائل کو Tabby یا Tamara کی طرف سےگاہک کی خریدی ہوئی اشیاءکی فوراً پوری رقم مل جاتی ہو، سائل کمپنی اور گاہک کے درمیان بعد کے معاملات میں فریق نہ بنتا ہوتواس مرحلے تک چونکہ سائل کا لین دین نقد بیع ہے، جس میں کسی قسم کاسودیاشرعی قباحت موجودنہیں ۔ لہذاسائل کا Tabby/Tamara کے ساتھ بطور مرچنٹ کام کرنا اور ان سے پوری قیمت وصول کرنا جائزاوردرست ہے ۔
تاہم گاہک جب قسطوں میں ادائیگی کرتا ہے تو یہ معاملہ اس کےاور کمپنی کے درمیان بیعِ تقسیط کے مشابہ ایک الگ مالی معاہدہ بن جاتاہے۔جس کاحکم ِشرعی اس معاہدہ کے مندرجات کابغورمطالعہ اورشرعی تجزیہ کرنے کے بعدہی دیاجاسکتاہے ،اگرسائل اس متعلق شرعی حکم جاننا چاہتاہوتو اس معاہدہ کی تمام دستاویزات کی نقول کے ساتھ سوال دوبارہ ارسال کردے ،تواس پرغوروخوض کے بعداس کے حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیاجائیگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلة الأحكام العدلية: (المادة 157) ‌التقسيط ‌تأجيل أداء الدين مفرقا إلى أوقات متعددة معينة اھ(‌‌المقدمة: في بيان الاصطلاحات الفقهية المتعلقة بالبيوع، ص: 33، ناشر نور محمد کراچی)-
وفی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (المادة 157) ‌التقسيط ‌تأجيل أداء الدين مفرقا إلى أوقات متعددة معينة. هذا التعريف هو تعريف التقسيط الشرعي وأما تعريفه اللغوي: فهو تجزئة الشيء إلى أجزاء وذلك كتأجيل دين بخمسمائة قرش إلى خمسة أسابيع على أن يدفع منه مائة قرش كل أسبوع. فعلى ذلك يفهم بأن في كل تقسيط يوجد تأجيل وليس في كل تأجيل يوجد تقسيط.وأنه بناء على ذلك يوجد بين التأجيل والتقسيط عموم وخصوص مطلق والتقسيط هو المطلق الأخص منهما اھ(ج:1، ص: 128، ناشر: دار الجیل)-
وفیہ أیضاً: ‌الثمن ‌المسمى ‌هو ‌الثمن الذي يسميه ويعينه العاقدان وقت البيع بالتراضي سواء كان مطابقا للقيمة الحقيقية أو ناقصا عنها أو زائدا عليها اھ (المادة: 153، ج:1، ص: 124، ناشر: دار الجیل)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81139کی تصدیق کریں
1     264
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات