میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے جو کراچی الیکٹرک میں کام کرتا ہے، اُس کو پٹرول فری ملتا ہے،مگر اس کے پاس موٹر سائیکل نہیں ہے، میرے پاس موٹر سائیکل ہے، وہ مجھ سے کہتا ہے کہ موٹر سائیکل دیدے کہ میں اس میں پٹرول ڈلوا دوں، کیا میرے لیے یہ جائز ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں متعلقہ کمپنی کی طرف سے یہ سہولت اگر شخص مذکور کے دفتری اور گھریلو امور میں معاونت اور سہولت فراہم کرنے کے اعتبار سے ہو اور وہ سائل کی موٹر سائیکل استعمال بھی کرتا ہو اور متعلقہ ادارے کے علم میں آنے کے باوجود متعلقہ مجاز افسران کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو تو اس طرح سائل کے لیے بھی اس کا استعمال بلاشبہ جائز اور درست ہو گا ، ورنہ نہیں ۔
ففي مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى اھ (2/ 889) والله أعلم