احکام نماز

بیٹھ کر کرسی پر نماز پڑھنے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
82877
| تاریخ :
2025-05-20
عبادات / نماز / احکام نماز

بیٹھ کر کرسی پر نماز پڑھنے کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم! پیروں اور گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرتا ہوں ،سامنے ایک اسٹول جس پر جائے نماز بچھی ہوئی ہوتی ہے اس پر سجدہ کرتا ہوں۔ کیا ایسا کرناجائزہے؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر قیام ،قعودوسجود پر قادر نہ ہونیکی وجہ سے کرسی پر نماز پڑھتا ہو تو شرعا جائز ہے ،البتہ رکوع کی بنسبت سجدہ کے لئے تھوڑا سا زیادہ جھک جانا بھی کافی ہے،اس کے لئے سامنے والے حصہ پر سر رکھنا لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهدايه" ولا يرفع إلى وجهه شيئا يسجد عليه " لقوله عليه الصلاة والسلام " إن قدرت أن تسجد على الأرض فاسجد وإلا فأوم(ج:١ ،ص:٧٦)
وفي الهنديه: ‌فإن ‌كانت ‌الوسادة موضوعة على الأرض وكان يسجد عليها جازت صلاته، كذا في الخلاصة.(ج:١،ص:١٣٦)
وفيه ايضا :(‌ومنها ‌القيام) ‌وهو ‌فرض في صلاة الفرض والوتر.(ج:١،ص:٦٩)
وفي الشامية: ‌فَحِينَئِذٍ ‌يُنْظَرُ ‌إنْ ‌كَانَ ‌الْمَوْضُوعُ مِمَّا يَصِحُّ السُّجُودُ عَلَيْهِ كَحَجَرٍ مَثَلًا وَلَمْ يَزِدْ ارْتِفَاعُهُ عَلَى قَدْرِ لَبِنَةٍ أَوْ لَبِنْتَيْنِ فَهُوَ سُجُودٌ حَقِيقِيٌّ فَيَكُونُ رَاكِعًا سَاجِدًا لَا مُومِئًا.(ج:٢،ص:٩٩)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82877کی تصدیق کریں
0     222
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات