محترم جناب! میں نے بغرضِ تجارت کیلے خریدے، جو بمع قیمت خرید اور میرے اخراجات کے (کرایہ، لوڈنگ، ان لوڈنگ و غیرہ) مبلغ /112 روپیہ فی درجن (12 عدد) میری دوکان پر پہنچے، اب چونکہ مارکیٹ میں اور کیلے موجود نہیں، یا اگر موجود بھی ہیں اس کی کوالٹی میرے مال کے برابر نہیں ہے، لہذا رہنمائی فرمائی جائے کہ اس مال پر جوکہ میرا کل خرچہ /112 روپیہ فی درجن (12) عدد ہے، اس میں کتنا منافع لینے کا شرعی حق مجھے حاصل ہے؟ نیز ناجائز منافع کی تعریف بھی مفصل لکھ دیں مہربانی ہوگی۔
نوٹ: بعض حضرات کے مطابق منافع کی کوئی حد مقرر نہیں، ہر بندہ اپنا مال اپنی مرضی سے فروخت کرسکتا ہے۔
واضح ہوکہ کاروبار میں نفع لینے کی کوئی خاص حد مقرر نہیں، فریقین کی باہمی رضامندی سے اسے متعین کرسکتے ہیں، البتہ اتنا زیادہ منافع وصول کرنا کہ جو کاروباری لوگوں اور تاجروں کے نزدیک وہ بہت زیادہ شمار ہوتا ہومناسب نہیں، جس سے احتراز کرنا چاہیئے۔
کما فی سنن أبی داؤد: حدثنا عثمان بن أبی شیبۃ (إلی قولہ) عن أنس قال: قال الناس یا رسول اللہ، غلا السعر فسعر لنا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم" إن اللہ ھو المسعر القابض الباسط الرازق" وإنی لا أرجو أن ألقی اللہ ولیس أحد منکم یطالبنی بمظلمۃ فی دم ولا مال، الحدیث(باب فی التسعیر، ج 2، ص 1326، ط: البشری)۔
وفی موسوعۃ فتاوی المعاملات المالیۃ: أن الربح لا یکون مشروعاً وحلالاً إلا إذا طابت بہ نفس العاقدین (إلی قولہ) ولا تطیب النفس إلا بعد المعرفۃ بقدرہ، إلا أن یعفی عن الربح الیسیر بحسب العادۃ کما ھو مذھب الجمھور (إلی قولہ) ثانیھما: أنہ لم یرد نص شرعی یحدد قلیل الربح أو کثیرہ، فیرجع فیہ للعرف عملاً بالقواعد العامۃ فی ذلک (إلی قولہ) والشارع لم ینہ عن الربح فی البیع والشراء، ولم یحدد لہ قدراً، وإنما نھی عن الغش والتدلیس، ومدح السلعۃ بما لیس فیھا، وکتم ما بھا من عیب ونحوہ الخ(التجارۃ فی الفقہ الاسلامی، ج 6، ص 20، 21، ط: دارالسلام)۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0