کیا عورتیں نماز پڑھتے وقت آرٹیفیشل انگھوٹیاں پہن سکتی ہیں؟
اگر کوئی عورت لوہے ، تانبے ، پیتل ، وغیرہ کی انگھوٹیاں پہن کر نماز پڑھے تو نماز تو درست ادا ہوجاتی ہے البتہ فقہاء کرام نے سونے ، چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات کی انگھوٹیاں پہننا عوتوں کے لیئے مکروہ قرار دیا ہے اس لئے ایسی انگوٹیاں پہننے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
کما فی الشامیۃ : و التختم با الحدید والصفر والنحاس و الرصاص مکروھ للرجال و النساء ( ج : 5 ، ص : 359 ، ط : سعید )
وفی بدائع الصنائع : التختم بما سوى الذهب والفضة من الحديد والنحاس والصفر فمكروه للرجال والنساء جميعا لأنه زي أهل النار لما روينا من الحديث. ( ج : 5 ، ص : 133 ، ط : سعید )