میرا سوال یہ ہے کہ کیا MetaTrader 5 پر XM Global بروکر کے ذریعے بلا سود (اسلامک) اکاؤنٹ کھول کر گولڈ پر اسپاٹ(اسی وقت کی قیمت سے خریدنا) ٹریڈنگ کرنا حلال ہے یا حرام؟
واضح ہوکہ MetaTrader 5 پر XM Global بروکر کے ذریعے ہونے والی موجودہ معروف Gold Trading میں عموماً حقیقی سونے کی ملکیت اور قبضہ حاصل نہیں ہوتا، لہذا ایسی ٹریڈنگ شرعاً ناجائز ہے، خواہ اکاؤنٹ کو “Islamic” یا “Swap Free” ہی کیوں نہ کہا جائے؛ کیونکہ محض نام تبدیل کرنے سے معاملہ شرعی نہیں ہوجاتا۔
البتہ اگر واقعی حقیقی سونے کی خرید و فروخت ہو، سونا حقیقتاً خریدار کی ملکیت اور قبضہ میں آتا ہو، معاملہ سود، leverage وغیرہ کی شرائط سے پاک ہو، تو اس کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ تاہم موجودہ آن لائن گولڈ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں عموماً یہ شرائط پائی نہیں جاتیں،لہٰذا ایسے معاملات سے اجتناب کرناچاہیے۔
کما روی البخاری بسندہ: عن عبد الله ابن عمر رضي الله عنهما:أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (من ابتاع طعاما، فلا يبعه حتى يستوفيه).(کتاب البیوع، باب الکیل علی البائع،ج:2،ص:748،رقم الحدیث:2019، ط:دار ابن الکثیر بیروت)
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0