کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سیمنٹ کی ایک کرسی تھی، جس پر ایک بچے نے محمد کا نام لکھا اس کے اوپر تھوڑا اور سیمنٹ ڈالا ہے ، کیا اس جگہ پر بیٹھنا جائز ہے یا نہیں ؟
اگر مزید سیمنٹ ڈالنے سے ان الفاظ کے نقش کی جگہ بھر کر چھپ گئی ہو تو اس کرسی پر بیٹھنا جائز اور درست ہے ، ورنہ نہیں۔
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): و في الخانية: بساط أو مصلى كتب عليه في النسج الملك لله يكره استعماله وبسطه، والقعود عليه، ولو قطع الحرف من الحرف أو خيط على بعض الحروف: حتى لم تبق الكلمة متصلة لا تزول الكراهة لأن للحروف المفردة حرمة اھ (6/ 364) والله اعلم بالصواب