السلام علیکم! میں انجینئرنگ کا طالبعلم ہوں، میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ میں جب بھی واش روم جاتاہوں پیشاب کیلئے تو جب میں پیشاب کر لیتاہوں تو اس کے قطرے میری پینٹ پہ گر جاتے ہیں، میں نے بڑی ٹرائی کی کہ ایسا نہ ہو بڑے آرام سے کرتاہوں، لیکن پھر جب کرکے فارغ ہوتا ہوں تو نکل جاتے ہیں، اس کی وجہ سے میری نماز بھی اکثر رہ جاتی ہے اور میں جب بھی نما زپڑھتاہوں تو مجھے اپنی پوری ٹانگیں دھونی پڑتی ہیں اور پینٹ بھی تبدیل کرنی پڑتی ہے جوکہ بہت مشکل لگتی ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں، مہربانی کرکے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ کیونکہ نماز میری اسی وجہ سے رہ جاتی ہے اور مجھے بڑا دکھ ہوتاہے، میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔
ان قطروں کا خروج اگر پیشاب وغیرہ کرنے کے بعد تھوڑی دیر بعد ہوتا ہو تو سائل کو اس کا انتظار کرنا چاہیے یا پھر انڈروئیر میں ٹشو وغیرہ کے ذریعے اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کی کوشش کرے، تاہم کپڑوں پر یا جسم پر کوئی قطرہ لگ جائے تو صرف متاثرہ حصے کو پاک وصاف کرنا ضروری ہے پورے جسم کو نہیں اور اگر وہ کسی ماہر معالج سے بھی رابطہ کرے، تو امید ہے اس کے علاج سے وہ اس بیماری سے نجات حاصل کرلے۔
فی التاتار خانیة: وإذا کان الرجل یخاف خروج بقیة البول بعد الوضوء ویبطئ عند انقطاع البلة ینبغی اذا فرغ من الاستنجاء أن یربط علی ذکره خرقة طاهرة فی حالة یکون ذکره ساکنا فاترًا فإن فعل ذلك لا یخرج منه شئ ویکون وضوءه کاملًا وهذا خیر من أن یحشو إحلیله لأن القطنة ربما سقطت الخ. (۱/ ۱۰۲) واللہ اعلم