احکام نماز

نماز میں رکعت بھولنے سے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
86717
| تاریخ :
2025-09-26
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز میں رکعت بھولنے سے نماز کا حکم

السلام علیکم حنفی فقہ میں اگر نماز کے دوران رکعت بھول جائے کہ کتنی رکعتیں پڑھ لی ہیں تو کیا نماز دوبارہ پڑھی جائے یا سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نماز میں فرائض یا تعداد رکعات میں کمی رہ جانے کی صورت میں وہ کمی سجدہ سہو سے پوری نہیں ہو سکتی ،بلکہ اس فرائض اور تعداد رکعات کو مکمل کرنا لازم ہوتا ہے، لہذا اگر کسی شخص کو نماز میں شک اور وہم پیدا ہونے کی عادت نہیں ہےبلکہ کبھی کھبار بے دہیان کی وجہ سے تعداد رکعات بھول جائے اور اس میں شک پیدا ہو جائے تو ایسی صورت میں اسے مکمل نماز کا اعادہ چاہیئے، البتہ اگر اسے بھولنے کی عادت ہو یعنی اکثر و بیشتر اسے نماز میں شک ہوتا رہتا ہے تو جتنی رکعت پر ظن غالب ہو اسی کا اعتبار کرتے ہوئے بقیہ نماز پوری کرے ،اور اگر غالب گمان بھی کسی جانب نہ ہو، تو کمی کی جانب کو اختیار کرے، یعنی ایک اور دور کعت میں شک ہو تو ایک، اسی طرح تین اور چار رکعات میں شک ہو تو تین ہی شمار کرتے ہوئے ہر رکعت پر قعدہ کر کے بقیہ نماز مکمل کرے اور پھر آخر میں سجدۂ سہو کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وإذا شك) في صلاته (من لم يكن ذلك) أي الشك (عادة له) وقيل من لم يشك في صلاة قط بعد بلوغه وعليه أكثر المشايخ بحر عن الخلاصة (كم صلى استأنف) بعمل مناف وبالسلام قاعدا أولى لأنه المحل (وإن كثر) شكه (عمل بغالب ظنه إن كان) له ظن للحرج (وإلا أخذ بالأقل) لتيقنه (وقعد في كل موضع توهمه موضع قعوده) الخ ( باب سجود السھو،ج: 2، ص: 93، ط: سعید)۔
و فی مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی: وإن كثر الشك تحرى و عمل أي أخذ "بغالب ظنه لقوله صلى الله عليه وسلم: "إذا شك أحدكم فليتحر الصواب فليتم عليه" وحمل على ما إذا كثر الشك للرواية السابقة "فإن لم يغلب له ظن أخذ بالأقل" لقوله صلى الله عليه وسلم: "إذا سها أحدكم في صلاته فلم يدر واحدة صلى أو اثنتين فليبن على واحدة فإن لم يدر اثنتين صلى أو ثلاثا فليبن على اثنتين فإن لم يدر ثلاثا صلى أو أربعا فليبن على ثلاث ويسجد سجدتين قبل أن يسلم" يعني للسهو الخ ( فصل فی الشک، ص: 477، ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86717کی تصدیق کریں
0     406
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات