اگر کوئی شخص دوران نمازویسے ہی منہ میں کالی مرچ رکھ لے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
اور
اگر یہی عمل بسبب علاج کے ہو تو کیا حکم ہے؟
واضح ہو کہ نماز کے دوران کھانا پینا مطلقا نماز کو فاسد کر دیتا ہے، کیوانکہ شرعی اصول یہ ہے کہ جس چیز کے کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے اس چیز کو دوران نماز کھانے سے نماز بھی ٹوٹ جاتی ہے ،لھذا اگر کوئی شخص دوران نماز منہ میں کالی مرچ رکھ کر نماز ادا کرے گا تو اس کی نماز ادا نہ ہوگی ،اس لئے دوران نماز منہ میں کھانے پینے کی چیز رکھنے سے احتراز لازم ہے۔
لما فی الدر: (وَأَكْلُهُ وَشُرْبُهُ مُطْلَقًا) وَلَوْ سِمْسِمَةً نَاسِيًا (إلَّا إذَا كَانَ بَيْنَ أَسْنَانِهِ مَأْكُولٌ) دُونَ الْحِمَّصَةِ كَمَا فِي الصَّوْمِ هُوَ الصَّحِيحُ قَالَهُ الْبَاقَانِيُّ (فَابْتَلَعَهُ) أَمَّا الْمَضْغُ فَمُفْسِدٌ كَسُكَّرِ فِي فِيهِ يَبْتَلِعُ ذَوْبَهُ(کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، ج:1 ،ص:623،ط:سعید)