کاروبار

کسی کو قرض دے کر واپس لیتے وقت کس ریٹ کا اعتبار ہو گا

فتوی نمبر :
89508
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کسی کو قرض دے کر واپس لیتے وقت کس ریٹ کا اعتبار ہو گا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ 1976ء میں ایک شخص نے مجھ سے مبلغ 800 روپے قرض لیے اور کہا کہ میں زمین خریدتا ہوں قرضہ دیتے وقت میں نے اس سے کوئی بات نہیں کی اور پیسے دے دیئے، اور واپسی کی کوئی تاریخ یا وقت طے نہیں کیا، اس وقت فی ایکڑ زمین 200 تا 300 روپے تھی تو اس شخص نے جو قرضہ لیا وہ آج تک واپس نہیں کیا ۔
اب آنجناب سے استدعا ہے کہ اس کے قرضہ کی واپسی کی کیا صورت ہوگی ؟ کیا اس زمین میں میرا بھی حصہ ہوگا یا نہیں ؟ آیا زمین کا اس وقت جو ریٹ تھا اس حساب سے قرضہ وصول کیا جائے گا یا موجودہ ریٹ کے حساب سے؟ کہ براہ کرم صحیح شرعی نقطہ نظر سے آگاہ کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب مذکور شخص نے آٹھ سو (800) روپے بطور قرض لئے ہے تو اب کئی سال گزرنے کے بعد بھی اس پر صرف مذکور رقم (800) کا ہی لوٹانا لازم ہے، جبکہ زمین کی خریداری وغیرہ کا حیلہ کر کے اس سے زائد کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے الا یہ کہ اگر وہ اپنے طور پر آٹھ سو روپے لوٹانے کے عوض سائل کو کوئی پلاٹ وغیرہ دیدے تو اس کا اسے اختیار ہے ،اگرچہ شرعاً اس پر یہ لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و في الدر المختار: (استقرض من الفلوس الرائجة والعدالي فكسدت فعليه مثلها كاسدة) و (لا) يغرم (قيمتها) وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه اھ (5/ 162)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): و في كافي الحاكم لو قال: أقرضني دانق حنطة فأقرضه ربع حنطة، فعليه أن يرد مثله وإذا استقرض عشرة أفلس، ثم كسدت لم يكن عليه إلا مثلها في قول أبي حنيفة، وقالا: عليه قيمتها من الفضة يستحسن ذلك وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه، وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها اھ (5/ 162)
و في الدر المختار: فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة. (وصح) القرض (في مثلي) هو كل ما يضمن بالمثل عند الاستهلاك اھ (5/ 161)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب الرحمن سلیمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89508کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات