سر! میری عمر82 سال ہے مجھے وضو کا
مسئلہ ہے. مجھے ریح کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میرا وضو قائم نہیں رہتا. نمازیں روک کر پڑھتا ہوں جس کی وجہ سے مکرہ ہوتی ہے. براہ کرم مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے
ا گر سائل مذکور بیماری کے با وجود ریح روک کر نماز پڑھنے پر قادر ہو ،تو اس عذر کی بناء پر اس کی نماز پر کراہت کے ساتھ ادائیگی کا حکم نہیں لگایا جائیگا ،بلکہ ان شاء اللہ وہ پورے اجر وثواب کا مستحق قرار پائے گا ۔
کما فی الدر : يَجِبُ رَدُّ عُذْرِهِ أَوْ تَقْلِيلُهُ بِقَدْرِ قُدْرَتِهِ وَلَوْ بِصَلَاتِهِ مُومِيًا(مطلب فی صلاۃ المعذور ،ج:1،ص،307،ط:سعید)
وفی الرد تحتہ: (قَوْلُهُ: أَوْ تَقْلِيلُهُ) أَيْ: إنْ لَمْ يُمْكِنْهُ رَدُّهُ بِالْكُلِّيَّةِ (قَوْلُهُ: وَلَوْ بِصَلَاتِهِ مُومِئًا) أَيْ: كَمَا إذَا سَالَ عِنْدَ السُّجُودِ وَلَمْ يَسِلْ بِدُونِهِ فَيُومِئُ قَائِمًا(1/307)