السلام علیکم! کیا شوہر اپنی بیوی کے ساتھ نفلی نماز پڑھ سکتا ہے؟ اس کا طریقہ ہے؟
شوہر اپنی بیوی کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے، اور اگر نفل نماز باجماعت پڑھنی ہو ،تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی شوہر کے پیچھے کھڑی ہو، اُس کے برابر میں مل کر کھڑی نہ ہو۔
ففی حاشية ابن عابدين: وقال: المرأة إذا صلت مع زوجها في البيت، إن كان قدمها بحذاء قدم الزوج لا تجوز صلاتهما بالجماعة، وإن كان قدماها خلف قدم الزوج إلا أنها طويلة تقع رأس المرأة في السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتهما لأن العبرة للقدم اھ (1/ 572) واللہ أعلم بالصواب!