کاروبار

مشترکہ کاربار میں منافع لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
95068
| تاریخ :
2026-05-08
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

مشترکہ کاربار میں منافع لینے کی ایک صورت کا حکم

میں نے اپنے دوست کے میڈیکل ڈیوائسز کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی۔ میرے دوست نے الٹراساؤنڈ کی دو مشینیں درآمد کیں اور کہا کہ ہر مشین کی قیمت 16 لاکھ روپے ہے، جنہیں فروخت کرنے پر 4 لاکھ روپے منافع ہوگا، اور اس منافع میں ہم دونوں کا 50،50 فیصد حصہ ہوگا، یہ بات جون 2022ء کی ہے۔ ہم نے ایک معاہدہ بھی کیا تھا اور یہ طے ہوا تھا کہ اگست یا ستمبر تک ادائیگی موصول ہوجائے گی، لیکن ادائیگی نہیں ہوئی۔ جب میں نے رقم کا تقاضا کیا تو میرے دوست نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ رہا ہے، مزید دو ماہ انتظار کرلو، اور میں اپنا 2 لاکھ روپے کا منافع بھی تمہیں دے دوں گا، دسمبر میں مجھے اپنے اہلِ خانہ کو عمرہ پر لے کر جانا تھا، اس لیے میں نے دوبارہ رقم کا مطالبہ کیا۔ اس پر اس نے مجھے 15 لاکھ روپے دیے، جس سے میں نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ کیا، لیکن ابتدائی طور پر طے شدہ 1 لاکھ روپے ابھی باقی تھے، 2025ء میں اس نے مزید 1 لاکھ روپے دیے، جس سے میری اصل سرمایہ کاری کی پوری رقم واپس ہوگئی۔ لیکن اس نے کہا کہ ابھی تک ادائیگی موصول نہیں ہوئی، اس لیے مزید انتظار کرو۔ اس نے یہ بھی کہا کہ والدین کی طبیعت خراب ہے، والد کے کاروبار میں نقصان ہوا ہے، اس لیے کچھ عرصہ مزید انتظار کرو، اس دوران میرے دوست نے اپنی دو بہنوں کی شادی کی اور اپنی شادی بھی کی، لیکن اس کے باوجود میری بقایا رقم کی ادائیگی نہیں کی۔ 2025ء میں 1 لاکھ روپے دینے کے بعد میری اصل سرمایہ کاری مکمل طور پر واپس ہوگئی، اب اپریل 2026ء میں اس نے مجھے منافع کی مد میں 1 لاکھ روپے دیے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ جو مزید 2 لاکھ روپے منافع وہ مجھے دینے کا کہہ رہا ہے، کیا وہ میرے لیے حلال ہیں؟ کیا یہ سود کے حکم میں تو نہیں آئے گا؟براہِ کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ ابھی تک جو شروع میں طے شدہ 2 لاکھ روپے منافع تھا، اس میں سے صرف 1 لاکھ روپے مجھے 2026ء میں ملا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر ابتدا میں معاملہ اس طور پر طے ہوا تھا کہ سائل کی رقم شراکت کے طور پر کاروبار میں لگائی جائے گی اور الٹراساؤنڈ مشینوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے حقیقی منافع میں 50 فیصد سائل کا حصہ ہوگا، تو مشینیں فروخت ہوکر مذکورہ منافع حقیقتاً حاصل ہونے کی صورت میں سائل اپنے متعین حصے کا مستحق ہے۔ تاخیر سے ادائیگی ہونے کی وجہ سے یہ منافع سود نہیں بنے گا۔
لہٰذا اگر مذکورہ مزید دو لاکھ روپے واقعی سائل کے طے شدہ حصۂ منافع میں سے باقی ہوں اور کاروبار میں اتنا منافع حقیقتاًحاصل بھی ہواہو، تو ان کا وصول کرنا سائل کے لیے جائز ہے۔ البتہ اگر دو لاکھ روپے کا منافع کاروبار کے حقیقی منافع سے قطع نظر اصل سرمایہ پر بطورِ ضمانت یا مقررہ اضافہ کے طورپردیاگیاہو،تو یہ شرعاً درست نہیں اور ایسی زیادتی سود کے حکم میں ہوگی۔جس سے بہرصورت احترازلازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95068کی تصدیق کریں
0     42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 2
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 4
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات