قسط کا کاروبار کرنا کیسا ہے
قسطوں پر خرید و فروخت کے دوران اگر درج ذیل شرائط کا لحاظ رکھا جائے تو شرعاً بھی جائز ہے۔
(1) مجلس عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا(2)۔ہر قسط کی مالیت عقد کے وقت ہی طے کرلی جائے،(3)۔یہ بھی طے کرلیا جائے کہ کل قسطیں کتنی ہونگی ، (4)۔ کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو،اگر مذکور شرائط میں سے کوئی ایک شرط بھی فوت ہو جائے تو یہ معاملہ شرعاًجائز نہیں ہوگا۔
کما فی الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع، اھ(مطلب فی الفرق بین الثمن والمبیعات ،ج: 4 :ص 531 ط: سعید)
وفی المبسوط للسرخسی: واذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا(الی قولہ) فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز، اھ(باب بيوع الفاسد، ج: 13 ص: 8: ط:دار المعرفۃ)
و فی شرح المجلة : البیع مع تاجیل الثمن وتقسیطه صحیح یلزم ان تکون المدة معلومة فی البیع بالتاجیل والتقسیط ،اھ(فی بیان المسائل المتعلقۃ بالبیع بالنسیئۃ ،ج:1 ص :166 ،167 ناشر: رشیدیہ)
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0