کاروبار

بیڑی کا کاروبار کرنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
96420
| تاریخ :
2026-06-14
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

بیڑی کا کاروبار کرنا کیساہے؟

میرے پردادا نے بیڑی کا کاروبار شروع کیا تھا، وہی کاروبار میں آگے بڑھانا چاہتا ہوں؛ لیکن جب میں نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ یہ حرام ہے یا حلال تو اس نے بولا حرام ہے۔ پر میرے گھر میں رزق آنے کا ایک یہی ذریعہ ہے۔ ہمارے بیڑی کے بنڈل پر صاف صاف لکھوایا ہوا ہے کہ اس سے جان لیوا بیماری ہوتی ہے اور کینسر ہوتا ہے، تو یہ حرام ہے یا حلال؟ میں کیا کر سکتا ہوں اس کو لے کے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "بیڑی" تمباکو سے بنتی ہے، جو کہ شرعاً مباح الاستعمال ہے، مگر ناپسندیدہ اور مکروہ ہے، اس لئے اس کا کاروبار اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز اور حلال ہے، جبکہ ایک عام آدمی کیلئے جس کو مسائل کا علم نہ ہو اور نہ ہی اسے صحیح اور غلط کی تمیز ہو، اے آئی سے شرعی مسائل پوچھ کر اس کے مطابق عمل کرنا درست نہیں، اس سے احتراز چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ (سورة النحل: 43)
وفي رد المحتار: وهكذا يقول في غيره من الأشياء الجامدة المضرة في العقل أو غيره، يحرم تناول القدر المضر منها دون القليل النافع، لأن حرمتها ليست لعينها بل لضررها.اهـ (كتاب الأشربة، ج: 6، ص: 457، ط: إيج إيم سعيد)
في الدر المختار: والحاصل أن جواز البيع يدور مع حل الانتفاع مجتبى. اهـ (باب البيع الفاسد، ج: 5، ص: 69، ط: إيج إيم سعيد)
وفي العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: وبالجملة إن ثبت في هذا الدخان إضرار صرف خال عن المنافع فيجوز الإفتاء بتحريمه وإن لم يثبت انتفاعه فالأصل حله مع أن في الإفتاء بحله دفع الحرج عن المسلمين فإن أكثرهم مبتلون بتناوله مع أن تحليله أيسر من تحريمه وما خير رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أمرين إلا اختار أيسرهما وأما كونه بدعة فلا ضرر فإنه بدعة في التناول لا في الدين فإثبات حرمته أمر عسير لا يكاد يوجد له نصير نعم لو أضر ببعض الطبائع فهو عليه حرام ولو نفع ببعض وقصد به التداوي فهو مرغوب ولو لم ينفع ولم يضر هذا ما سنح في الخاطر إظهارا للصواب من غير تعنت ولا عناد في الجواب، والله أعلم بالصواب كذا أجاب الشيخ محيي الدين أحمد بن محيي الدين بن حيدر الكردي الجزري - رحمه الله تعالى -. (مسألة أفتى أئمة أعلام بتحريم شرب الدخان، ج: 2، ص: 332، ط: دار المعرفة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96420کی تصدیق کریں
0     45
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 2
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 4
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات