محترم مفتی صاحب، میں قسطوں کا کاروبار کرتا ہوں وہ ایسے کہ کسی بندے کو کوئی چیز لینی ہو مثلا ًفریج، جوسر، استری وغیرہ تو میں اسے کہتا ہوں کہ ٹھیک ہے میں تمہیں قسطوں پر بازار سے لیکر دے دیتا ہوں مگر نقد قیمت پر آپ نے مجھے تیس فیصد منافع ایڈوانس میں ادا کرنا ہے یا اگر ایڈوانس نہیں ہے تو ایڈوانس بھی بے شک قسطوں میں ادا کریں( ایک سال کی اقساط دینی ہے)۔ اگر فریج ایک لاکھ کا ہے تو اس بندے کو مجھے ایک لاکھ تیس ہزار دینے ہوتے ہیں اقساط میں۔ میرے دوست نے مجھے کہا کہ یہ تو تم سود کھا رہے ہو۔ میں نے کہا کہ یار میں دوسرے شخص کے ہاتھ میں پیسے تو نہیں رکھتا کہ یہ لو ایک لاکھ اور مجھے ایک سال میں ایک لاکھ تیس پورے کر کے دو، میں تو اسے بازار سے اشیاء خرید کر ہاتھ میں دیتا ہوں اور منافع اشیاء پر لیتا ہوں پیسوں پر تو نہیں۔ از راہ کرم مجھے اس شک سے نکالیں اور رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی میں سود لے رہا ہوں ؟شکریہ
واضح ہو کہ ادھار یا قسطوں پر خرید و فروخت کی صورت میں نقد قیمت کے مقابلے میں زیادہ قیمت مقرر کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ درجِ ذیل شرائط کی رعایت رکھی جائے ۔
(1) مجلسِ عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(2) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے ۔
(3) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہو نگی ۔
(4) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو ۔
لہٰذا سائل اگر پہلے بازار سے اپنے لئے سامان خرید کر اپنی ملکیت اور قبضہ میں لے آئے اس طور پر کہ بعد میں خریدار کے ساتھ قیمت طے ہونے پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اس کے نفع و نقصان کی ذمہ داری سائل پر عائد ہوجاتی ہو اور اس کے بعد وہ یہ چیز کسی دوسرے شخص کو قسطوں پر فروخت کرلے تو اس کے لیے نقد قیمت کے مقابلے میں زیادہ قیمت مقرر کرنا اور حسبِ معاہدہ قیمت کا کچھ حصہ نقد وصول کرنا شرعاً جائز ہے ۔ البتہ چیز کی خریداری سے قبل ہی دوسرے شخص کے ساتھ خریدو فروخت کا معاملہ فائنل کرنا یا ان ہی کے لئے وہ چیز خرید کر بعد میں ادا کردہ رقم سے زائد رقم وصول کرنا جائز نہیں ، بلکہ سود کے زمرے میں آنے کی وجہ سے واجب الترک ہے ۔
کما في سنن الترمذي تحت حديث أبي هريرة رضي الله عنه: نهى رسول الله ﷺ عن بيعتين في بيعة: وقد فسر بعض أهل العلم، قالوا: بيعتين في بيعة، أن يقول: أبيعك هذا الثوب بنقد بعشرة، وبنسيئة بعشرين، ولا يفارقه على أحد البيعين، فإذا فارقه على أحدهما، فلا بأس إذا كانت العقدة على واحد منهما [كتاب البيوع، باب ما جاء في النهي عن بيعتين في بيعة، ج:13 ص:84 ط: دار الرسالة العالمية)]
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: أما الأئمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثون، فقد أجازوا البيع المؤجل بأكثر من سعر النقد، بشرط أن يبت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق عيه عند العقد، فأما إذا قال البائع: أبيعك نقدا بكذا ونسيئة بكذا، وافتراقا على ذلك، دون أن يتفقا على تحديد واحد من السعرين، فإن مثل هذا البيع لا يجوز، ولكن إذا عين العاقدان أحد الشقين في مجلس العقد، فالبيع جائز. [أحكام البيع بالتقسيط، ج:1 ص:12 ط: دار القلم- دمشق)]
وفی شرح المجلة :البیع مع تأجیل الثمن وتقسیطه صحیح … یلزم أن تکون المدۃ معلومة في البیع بالتأجیل والتقسیط الخ(المادۃ: 245- 246)
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0