نکاح

کیا دودھ پلانے والی عورت نکاح کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
10292
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کیا دودھ پلانے والی عورت نکاح کرسکتی ہے؟

جو عورت بچوں کو دودھ پلا رہی ہو کیا وہ نکاح کر سکتی ہے؟ اور اگر نہیں کر سکتی تو کیا وہ نکاح کی خاطر دودھ پلانا چھوڑ سکتی ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! ایسی عورت اگر بیوہ ہوگئی ہو یا اُسے طلاق وغیرہ کے ذریعہ شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہو اور اس کی عدت بھی مکمل ہو چکی ہو تو وہ مذکور حالت میں بھی بلاشبہ نکاح کر سکتی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 10292کی تصدیق کریں
0     805
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات