نکاح

کفریہ عقائد رکھنے والی عورت کے بیٹے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
11059
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کفریہ عقائد رکھنے والی عورت کے بیٹے سے نکاح کا حکم

میں ایک سنی مسلمان ہوں، اور میری ماں شیعہ ہیں، لیکن میری ماں گروہ شیعہ سے تعلق نہیں رکھتی ہیں ،کیونکہ وہ کفریہ عقائد کے حامل ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں کسی سنی لڑکی سے اس حال میں نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر واقعۃً صحیح العقیدہ سنی مسلمان ہو تو محض ماں کے شیعہ ہونے سے اس کے عقیدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اس لئے کسی سنی العقیدہ مسلمان لڑکی کے ساتھ اس کا عقد نکاح بھی جائز اور درست ہے ورنہ نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11059کی تصدیق کریں
0     366
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات