میرے اور میرے بڑے بھائی کیلئے میرے ماموں کی بیٹیوں سے شادی کا کہا گیا ہے اور اس پر امی اور میرے ماموں دونوں متفق ہیں، میری منگیتر نے مجھ سے کہا کہ وہ یہ شادی تو کرےگی کیونکہ یہ اس کے ابو اور میری امی نے کیا ہے، مگر میرا دل نہیں چاہتا کہ میں آپ سے شادی کروں کیونکہ میں آپ کو اپنا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور آپ کو دھوکے میں بھی نہیں رکھ سکتی، ایسی صورت میں، میں کیا کروں ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
مذکور منگنی شرعا بھی جائز اور درست ہے اس کو قبول کرنے کیساتھ مذکور منگیتر کا اس قسم کے جملے بولنا انتہائی ناپسندیدہ اور شرافت کے خلاف ہے، اسے اس قسم کے جملے بولنے سے احتراز چاہیئے ۔
کما في الهندية: (ومنها) رضا المرأة إذا كانت بالغة بكرا كانت أو ثيبا فلا يملك الولي إجبارها على النكاح عندنا۔اھ (1/269)۔