میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری فجر کی نماز میں آنکھ دیر سے کھلی، جب میں اُٹھاتو اس وقت فجر کی نماز قضاء (یعنی نماز کا وقت ختم ہونے میں تقریباً ۷ منٹ تھے) تو میں نے جلدی سے اُٹھ کر وضو کر کے صرف فرض ادا کیے، اور سنتیں ادا نہیں کی تو کیا میری نماز ہو گئی؟
مجھے یہ بھی بتائےکہ جو سنتیں رہ گئی ہے ان کا کیا ہوگا؟ کیا وہ پڑھنی ہے؟ اگر پڑھنی ہوتی ہے تو پھر کس وقت وہ سنتیں پڑھنی ہوتی ہیں؟ میں نے تو کئی دن ہو گئے وہ سنتیں ادا نہیں کی؟ میرے لیے اب کیا حکم ہے؟
فرض نماز ادا ہو گئی، جبکہ سنتیں جو رہ گئیں ان کی قضاء لازم نہیں، البتہ اگر تلافی کے طور پر پڑھ لی جائیں کہ سنت چھوڑنے کی عادت نہ پڑے تو بہتر ہے۔
ففی الدر المختار: (ولا يقضيها إلا بطريق التبعية ل) قضاء (فرضها قبل الزوال لا بعده في الأصح) اھ (2/ 57)واللہ اعلم