احکام نماز

بال اگر لمبے ہوں تو نماز نہیں ہوتی؟- بالوں کی صفائی کے لیے کریم استعمال کرنا

فتوی نمبر :
1405
| تاریخ :
2005-10-15
عبادات / نماز / احکام نماز

بال اگر لمبے ہوں تو نماز نہیں ہوتی؟- بالوں کی صفائی کے لیے کریم استعمال کرنا

۱۔ میرا سوال یہ ہے کہ نماز کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ بال جو ہے وہ کم ازکم چاول کے دانے کے برابر ہو تو نماز ہوتی، لیکن چاول کے دانے تو چھوٹے ، بڑےہوتے ہیں، آپ کسی اور چیز سے بتائیں، اس کی مقدار کیا ہے؟ کہ بات اچھی طرح سمجھ میں آجائیں۔
۲۔ اور وہاں یہ کریم جو آتی ہے بال صاف کرنے کے لیے (EU Krwam) یا پھر (anch French) تو اس سے بال صاف کرنا جائز ہے اسلام میں ؟ براہِ کرم ضرور جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ مذکور بات نماز کی شرائط میں سے نہیں، بال لمبے ہونے کی حالت میں بھی نماز ہو جاتی ہے، البتہ مستحب یہ ہے کہ ہفتہ یا پندرہ دِنوں میں ایک مرتبہ صفائی کی جائے، اور بدن کے زائد بال چالیس دِن سے زیادہ نہ رہنے دے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔
۲۔ بالوں کی صفائی کے لیے کریم کا استعمال بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين اھ (6/ 406)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف (قوله وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق اھ (6/ 406)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبداللہ جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 1405کی تصدیق کریں
0     369
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات