نکاح

فون پر نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
1496
| تاریخ :
2005-11-20
معاملات / احکام نکاح / نکاح

فون پر نکاح کا حکم

السلام علیکم
میرا نکاح فون پر ہوا ہے کیونکہ میرا شوہر دوسرے ملک میں رہتا تھا لیکن میرے نکاح میں مجھ سے گواہوں نے نکاح نامے پر دستخط تو کرا لیے تھے لیکن مجھ سے" قبول ہے "کے بارے میں نہیں پوچھا گیا تو کیا اس طرح میرا نکاح ہوگیا ۔اللہ حافظ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ٹیلی فون پر عقدِ نکاح شرعاً معتبر نہیں ، اس لئے مذکور نکاح بھی شرعاً معتبر نہیں ہوا۔لہذ ا رخصتی سے قبل باقاعدہ عقد ِنکاح لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد نعیم اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 1496کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات