میرا سوال یہ ہے کہ کیا حضرت عیسی علیہ السلام مسلمان تھے؟ کیونکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حضر ت عیسی ؑمسلمان نہیں تھے۔اور دوسرے پیغمبروں کے بارے میں کیا معاملہ ہے؟
مسلمان وہ کہلاتا ہے جو آسمانی ہدایات و تعلیمات کا ماننے والا اور آخرت کا عقیدہ رکھنے والا ہو، جبکہ تمام انبیاء کرام علیہم التسلیمات بشمول حضرت عیسی علیہ السلام ان تعلیمات کے حامل، داعی اور ہادی تھے، البتہ مختلف انبیاءکرام علیہم السلام کو چونکہ اپنے زمانے اور حالات کے اعتبار سے بعض ہدایات بھی دی گئیں، اس لیے ان کے ماننے والے اپنی نبی کی طرف منسوب ہو کر عیسائی وغیرہ مختلف ناموں سے موسوم ہواکرتے تھے ۔اور بعد میں آنے والے انبیاء کی وجہ سے پرانی مخصوص تعلیمات منسوخ ہو جایا کر تی تھیں اور وقت کے نبی کی تعلیمات پر عمل ہوا کرتاتھا۔اسی طرح حضرت محمد ﷺ کی وجہ سے بھی پرانی تعلیمات منسوخ ہو گئی، اس لیے اب پرانی تعلیمات کے ماننے والے کو مسلمان نہیں کہا جاتا، بلکہ وقت کے نبی محمد ﷺکے ماننے والوں کا نام ہی مسلمان ہے۔اور نہ ماننے والے پرانے ناموں سے پکار ے جاتےہیں۔اور اب ان کے یہ نام موجودہ آسمانی کتابوں سے انکار اور کفر کی علامت کے طور پر ہیں۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿ اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ۰ۭ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ۰ۣ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ۰ۣ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا۰ۤۡ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ۲۸۵﴾ البقرة: ٢٨٥
و فی البداية والنهاية: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : " أنا أولى الناس بعيسى عليه السلام والانبياء أخوة أولاد علات وليس بيني وبين عيسى نبي " و عن عبد الرحمن بن آدم، عن أبي هريرة عن النبي- صلى الله عليه وسلم - قال: " الانبياء أخوة لعلات ودينهم واحد وأمهاتهم شتى(2 / 117) والله أعلم بالصواب!