السلام علیکم!
مفتی صاحب شیعہ عورت کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ براہِ کرم اس کےبارے میں رہنمائی فرمادیں۔
مذکور شیعہ عورت اگر اثنا عشریہ فرقہ سے تعلق رکھتی ہو یا کوئی اور صریح کفریہ مخالف قرآن عقیدہ رکھتی ہو تو یہ کافرہ اور دائرۂاسلام سے خارج ہے، ایسی عورت کے ساتھ کسی مسلمان مرد کا نکاح ناجائز اور باطل ہے اور اگر وہ کوئی کفریہ عقیدہ نہ رکھتی ہو تو ایسی عورت کے ساتھ نکاح اگر چہ جائز ہو لیکن مسلکی اختلاف اور پیدا ہونے والے بچوں پر بُرے اثرات پڑنے کی وجہ سے اس سے احتراز بہر حال بہتر ہے ۔
کما فی رد المحتار: أقول: نعم نقل في البزازية عن الخلاصة أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، (إلی قوله) نعم لاشك في تكفير من قذف عائشة أو انكر صحبة الصديق أو اعتقد الالوهية في على أو ان جبرائيل غلط في الوحى او نحو ذلك من الكفر المريح المخالف للقرآن۔اھ (4/ 237)