میں ایک سنی لڑکی ہوں، ایک لڑکا میرا کلاس فیلو ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ شیعہ ہے، اور مجھے کہتا ہےکہ ہماری شادی جائز ہے، لیکن میں جاننا چاہتی ہوں کہ اسلام کیا کہتا ہے جب میں نے اس سے اس کے عقیدے کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ ہم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نہیں مانتے، انہوں نے بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر جلایا تھا... اور وہ باقی تین خلفاء کو بھی نہیں مانتا، یہ اختلاف ہے ہم میں، آپ مجھے بتائیں کیا ایسی صورت میں ہم شادی کر سکتے ہیں ؟ کوئی گنجائش ہو سکتی ہے، شادی کی؟
صورت مسئولہ میں مذکور ذہن کے حامل شیعہ لڑکے سے کسی سنی العقیدہ لڑکی کا عقد نکاح جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
کما فی رد المحتار: وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة۔اھ (3/ 46)