ایک مرد اپنے بیٹے کا نکاح اپنی سالی سے کر سکتا ہے ، جب کہ بیٹا مذکورہ بیوی کا سگا بیٹانہیں ہے؟
مذکور بیٹے کا نکاح سالی کے ساتھ کرنا بلا شبہ جائز ہے، بشرطیکہ حرمتِ نکاح کا کوئی اور سبب نہ پایا جاتا ہو۔
کما فی الدر المختار: أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع، جمع، ملك، شرك الخ
وفی رد المحتار تحت: (قوله: قرابة) كفروعه وهم بناته وبنات أولاده، وإن سفلن، وأصوله وهم أمهاته وأمهات أمهاته وآبائه إن علون وفروع أبويه، وإن نزلن فتحرم بنات الإخوة والأخوات وبنات أولاد الإخوة والأخوات، وإن نزلن وفروع أجداده وجداته ببطن واحد فلهذا تحرم العمات والخالات وتحل بنات العمات والأعمام والخالات اھ (3/ 28)