نکاح

بیوی کا دودھ پینے کا حکم

فتوی نمبر :
2070
| تاریخ :
2006-02-23
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بیوی کا دودھ پینے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
میری نئی نئی شادی ہے،کیا اپنی بیوی کا دودوھ پی سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ شوہر کے لیے بیوی کے ساتھ بوس وکنار، اُسے چومنا یا اس کے پستان چوسنے کی گنجائش ہے، مگر اس دوران اگر اس کے پستانوں سے دودھ نکل آئے تو اس کا نگلنا شرعاً جائز نہیں اُسے تھوک دے، اُسے نگلنے یا پینے سے احتراز واجب ہے۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2070کی تصدیق کریں
0     1946
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات