احکام بدعات

محرم میں چاول تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
21008
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

محرم میں چاول تقسیم کرنا

(1)۔محرم میں چاول بناکر تقسیم کرنا چاہیے یا نہیں ؟
(2)۔ کیا آپ ﷺ اپنی قبر میں زندہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ چاول بنانا ،اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنا فی نفسہ جائز اور درست، بلکہ موجب ثواب ہے ، لیکن اس کو صرف محرم کے مہینے کے ساتھ خاص کرنا ،یا اس میں زیادہ اجر وثواب سمجھنا ناجائز اور بدعت ہے ۔ جس سے احتراز لاز م ہے۔
(2)۔ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے روضہ اطہر میں حیات ہیں ۔اور آپﷺ کی یہ حیات مثل دنیوی حیات بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے مگر یہ حیات برزخی ہے ۔ اس لیے حدیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ ﷺ پر درود پڑھتا ہے ۔ تو آپﷺ اس کو بذات خود سنتے ہیں ۔ اور جواب دیتے ہیں ۔اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعہ آپﷺ تک پہنچاتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجموعة سائل اللکھنوی: فکم من مباح یصیر بالا لتزام من غیر لزوم و التخصیص من غیر محصص (الی قوله) مکروھاً کماصرح بہ علی القاری فی شرح المشکوة، و الحصفکی فی الدر المختار الخ (ج3ص490) ۔
ففی مشكاة المصابيح : وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من صلى علي عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا أبلغته» . رواه البيهقي في شعب الإيمان شا(1/ 295)
و فیها أیضاً: عن أبی ھر یرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «لا تجعلوا [ص:292] بيوتكم قبورا ولا تجعلوا قبري عيدا وصلوا علي فإن صلاتكم تبلغني حيث كنتم» . رواه النسائي اھ(1/ 291)
و فی الحاوی: حیات البنی فی قبرہ ھو و سائر الأنبیاء معلومة عندنا علمًا فطعیًا لما قام عندنا من الادلة فی ذلك و تواترت به الاخبار ۔ (ص 554) ۔ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اکرام اللہ عنایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21008کی تصدیق کریں
0     1464
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات