نکاح

لڑکی کا اپنے پسند کے رشتہ پر مصر ہوکر گھر والوں کو اس پر مجبور کردینے سے کوئی گناہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
22838
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

لڑکی کا اپنے پسند کے رشتہ پر مصر ہوکر گھر والوں کو اس پر مجبور کردینے سے کوئی گناہ لازم ہوگا؟

السلام علیکم! حضرت پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ ایک لڑکی خود سے لڑکے کو پسند کرے، پھر اپنے گھر والوں کو کیسے کہے کہ میں یہاں شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن اگر گھر والے منع کریں تو پھر ناراض ہو جائے تو گھر کے سرپرست لڑکی کی ضد کے آگے سرخم کر لیں اور نکاح کر لیں اور نکاح کردیں، تو کیا اس صورت میں لڑکی کو یا اس کے سر پرست کو کوئی گناہ ہو گا یا نہیں ؟ اللہ آپ کو اجر عظیم عطاء فرمائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر لڑکے میں یا اس جگہ عقد نکاح کر لینے میں کوئی شرعی عیب نہ ہو،تو لڑکی اور اس کا سرپرست اسی جگہ عقد نکاح کر لینے کی صورت میں گناہ گار نہیں ہوں گے، البتہ لڑکی کا مذکور طرز عمل شرعا ناپسندیدہ اور معیوب ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22838کی تصدیق کریں
0     424
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات