نکاح

عورت کا کسی کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرا نکاح کرنا

فتوی نمبر :
23476
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

عورت کا کسی کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرا نکاح کرنا

مجھے آپ کی مدد چاہیئے ، سر میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری ایک دوست (طاہرہ) ہے، جس کا خلع کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے ،وہ چار سال سے اپنی بہن کے گھر رہتی ہے، اور اس کا رابطہ اپنے شوہر سے نہیں ہے ،در حقیقت کسی بھی طرح کا،اور بہن کا شوہر (بہنوئی ) طاہرہ کو بری نظر سے دیکھتا ہے۔
اگست 2014 کو طاہرہ کی بہنوئی نے اس کا فیس بک اکاؤنٹ کھول دیا، اور میرے اور اُس کے درمیان تمام باتیں کو پڑھ لیا اور اس کو بہت برا بھلا اور گالی استعمال کئے، اور اب طاہرہ اپنے بیٹے کے ساتھ اسلام آباد جا کر ایک ہاسٹل میں رہتی ہے۔
حضرت مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا میں طاہرہ سے نکاح کر سکتا ہوں ؟ جبکہ اس کا خلع کا کیس ابھی تک زیر سماعت پڑا ہے۔ اگر میں اس سے نکاح کر لیتا ہوں تو کیا یہ نکاح پے نکاح ہوگا اور ہم گنہگار ہونگے ؟ یا اسلام میں ہم نکاح کر سکتے ہیں ؟کیونکہ طاہرہ کا پہلے شوہر سے چار سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔حضرت مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی اجنبی عورت کو اپنی دوست بنانا اس کے ساتھ بے تکلفی اور میل جول اختیار کرنا ہی سائل کی سخت غلطی اور گناہ ہے ،پھر یہ کہ اس کا کسی کے نکاح میں ہوتے ہوئے نکاح کی کوشش کرنا بھی جرم ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ فوراً اس خاتون کے ساتھ تعلقات کو ختم کر دے ،اور اللہ تعالیٰ سے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے ،اور آئندہ اس طرح کے تعلقات سے بھی اجتناب کرے۔ جبکہ اس کے عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے زمانے میں سائل کا اس سے نکاح کرنا بھی حرام ہے۔البتہ مذکور خاتون اپنے شوہر سے شرعی طور پر باضابطہ طلاق یا خلع کی صورت میں علیحد گی لے لے،اور اس کی عدت بھی پوری ہو جائے ،تو سائل اس کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوى الهندية: المحرمات التي يتعلق بها حق الغير لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة كذا في السراج الوهاج اھ (1/ 280)۔
و في أحكام القرآن: قال أصحابنا أنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين اھ(۲/ ۱۹۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23476کی تصدیق کریں
0     451
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات