نکاح

شک کی بنا پر حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کا حکم

فتوی نمبر :
23901
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شک کی بنا پر حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کا حکم

ایک لڑکا جس کی عمر چودہ یا پندرہ سال تھی، اس نے ایک عورت کو غلط نیت سے چھوا، ہاتھ سے چھوا ،یا پاؤں سے یاد نہیں شہوت یا انتشار تھا یا نہیں یہ بھی یاد نہیں کیونکہ کافی پرانی بات ہے اب وہ لڑکا اس عورت کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے ؟ جب اس نے چھوا تو وہ لڑکا چند بچوں کے ساتھ ٹیوب ویل میں نہارہا تھا اور عورت بھی ٹیوب ویل میں نہا رہی تھی۔ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض شک سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، لہذا مذکور لڑکے کا اس عورت کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23901کی تصدیق کریں
0     545
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات